اردن: شاہ عبدﷲ اور سوتیلے بھائی حمزہ بن حسین میں مصالحت

شاہی محل کے مطابق شہزادہ حمزہ نے شاہ عبدﷲ اور ملک سے وفاداری سے متعلق دستاویز پر دستخط کر دئیے ہیں۔ شاہ اردن کے خلاف بیان دینے پر سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ بن حسین کو نظربند کردیا گیا تھا۔

شہزادہ حمزہ، تصویر آئی اے این ایس
شہزادہ حمزہ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

عمان: اردن کے شاہ عبدﷲ دوم اور ان کے سوتیلے بھائی کے درمیان مصالحت ہوگئی ہے۔ شاہی محل کے مطابق شہزادہ حمزہ نے شاہ عبدﷲ اور ملک سے وفاداری سے متعلق دستاویز پر دستخط کر دئیے ہیں۔ شاہ اردن کے خلاف بیان دینے پر سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ بن حسین کو نظربند کردیا گیا تھا۔

خیال رہے گزشتہ دنوں ولی عہد شہزادہ حمزہ بن حسین نے بغاوت کی کوشش کی تھی، جس میں وہ ناکام ہوگئے تھے، بعد میں انہیں اور ان کے ساتھیوں کو فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔ اب شاہ عبداللہ کی جانب سے مصالحت کی کوششیں شروع کی گئی ہیں، جس کے تحت شہزادہ حمزہ نے دستاویز پر دستخط کر دیئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔