بنگال کے بنیادی مسائل ترنمول اور بی جے پی کے انتخابی شور میں غائب :بمان بوس
کمل کاپھول ہو یا پھول کا جوڑا ہو دونوں کی ذات ایک ہی ہے اس لئے طرز سیاست بھی ایک ہی ہے ۔
بائیں محاذ کے چیر مین بمان بوس نے ممتا بنرجی اور وزیر اعظم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جھوٹ بولنے میں نمبر ایک ہیں اور دونوں کی پارٹیوں کی ذات ایک ہی ہے ۔اس لئے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں اور انتخابی ایجنڈ ے سے بنیادی مسائل کو غائب کردیا گیا ہے ۔
علی پور دوار میں پارٹی آفس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بما ن بوس نے کہا کہ مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں عوام کے بنیادی مسائل غائب ہیں ۔پولرائزیشن کی سیاست کی جارہی ہے ۔دونوں رہنماؤں، ممتا بنرجی اور مودی ،کو جھوٹ بولنے پر ایوارڈ ملنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ کمل پھول اور جوڑ ا پھول دونوں کی ذات ایک ہی ہے اس لئے طرز سیاست بھی ایک ہی ہے ۔بمان بوس نے کہا کہ بائیں محاذ کی حمایت یافتہ متحدہ محاذ بنگال کی تہذیب وتمدن کے تحفظ کے عزم کے ساتھ میدان میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کی مہم میں جس طریقے کی زبان استعمال کی جارہی ہے وہ کبھی بھی یہاں کا کلچر نہیں رہا ہے ۔
انہو ں نے ترنمول کانگریس کے کھیلا ہوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کوئی کھیلا نہیں ہے ۔ بنگال کے جمہوریت پسند لوگ اس سے بہت مایوس ہیں۔ عوام کی بنیادی پریشانیوں کو پیچھے چھوڑ کر سیاسی جماعتیں صرف شور مچارہی ہیں ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔