بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی نے کیلا تقسیم کر نفرت کے مابین محبت کا پیغام دیا

گزشتہ دنوں سندر نگری میں ایک کیلا کھانے کی وجہ سے 26 سالہ معذور مسلم نوجوان، جس کا نام ایثار تھا، کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>بابرپور میں کیلا تقسیم کیے جانے کا منظر</p></div>

بابرپور میں کیلا تقسیم کیے جانے کا منظر

user

محمد تسلیم

نئی دہلی: بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے تحت بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کے یوم پیدائش پر سندر نگری اسمبلی حلقہ میں کیلا تقسیم کر کے نفرت کے مابین محبت کا پیغام عام کیا گیا۔ دراصل گزشتہ دنوں سندر نگری میں ہی ایک کیلا کھانے کی وجہ سے 26 سالہ معذور مسلم نوجوان، جس کا نام ایثار تھا، کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ اسی بابت آج ضلع بابر پور کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد اور سیما پوری کے سابق رکن اسمبلی ویر سنگھ دھینگان کی موجودگی میں کیلے تقسیم کیے گئے جہاں دونوں فرقوں کے لوگ موجود تھے۔

دونوں فرقوں کے لوگوں نے کہا کہ ہم یہاں ہندو-مسلمان ایک ساتھ مل جل کر رہتے آئے ہیں اور رہ رہے ہیں، مگر کچھ دنوں جو واقعہ پیش آیا وہ مٹھی بھر شرپسندوں کی شرپسندی کا نتیجہ ہے جو کہ مرکز میں موجود حکومت کی گھٹیا پالیسی کا نتیجہ ہے۔


چودھری زبیر احمد نے اس موقع پر کہا کہ جس طرح راہل گاندھی ملک بھر میں نفرت چھوڑو، بھارت جوڑو مہم کے تحت محبت کی دکان کھول رہے ہیں، آج ہم لوگ بھی بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے تحت یہاں پہنچ کر نفرت کے بیچ محبت کی دکان کھولنے آئے ہیں اور ایک کیلے کی وجہ سے نوجوان کا قتل ہوا تھا تو اسی وجہ سے لوگوں میں کیلے ہی تقسیم کیے جا رہے ہیں تاکہ بھائی چارہ کو مستحکم کیا جا سکے۔

ویر سنگھ دھینگان نے کہا کہ یہ نفرت کا بازار صرف اور صرف بی جے پی حکومت کے اشارے پر گرم ہے، کیونکہ ان کے پاس ایسا کوئی مدعہ نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے مابین آ جا سکیں۔ جیسے جیسے انتخابات قریب آئیں گے ملک بھر میں نفرت پھیلا کر دنگے کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ ایسے حالات میں ہم لوگوں کو مل جل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔


اس موقع پر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید، سندر نگری بلاک صدر عاقل رانا، فیروز خان، خالد خان، ضرار احمد، جگل کشور، ونود پال، عابل سیفی، کامل امن، الیاس صدیقی، فہیم خان اور فیض قریشی بطور خاص موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔