بابا رام دیو کورونا ویکسین لگوائیں گے، لیکن…

یوگا گرو بابا رام دیو نے کہا کہ "ابھی تو 100 کروڑ سے زیادہ لوگ ویکسین لینے کے لیے بچے ہوئے ہیں۔ میں تو ابھی ہٹّا کٹّا ہوں۔ میری بی پی ٹھیک ہے، لیور ٹھیک ہے اور امیونٹی اچھی ہے۔"

رام دیو، تصویر آئی اے این ایس
رام دیو، تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

یوگا گرو بابا رام دیو نے جب سے ایلوپیتھی طریقہ علاج سے متعلق متنازعہ بیان دیا ہے، وہ سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ حالانکہ بابا رام دیو واضح کر چکے ہیں کہ انھوں نے ایلوپیتھی پر دیے اپنے بیان کو لے کر معافی مانگ لی ہے۔ بابا رام دیو نے کورونا ویکسین لینے والے لاتعداد ڈاکٹروں کے انتقال کی بات بھی کہی تھی، لیکن اب انھوں نے کہا ہے کہ وہ کورونا ویکسین لگوائیں گے، لیکن ان کا نام سب سے آخری فہرست میں ہوگا۔

دراصل اے بی پی نیوز بابا رام دیو سے خصوصی بات چیت کی جس میں انھوں نے اپنے دل کی کئی باتیں سامنے رکھی ہیں۔ رام دیو نے ایلوپیتھی سے متعلق دیے گئے اپنے بیان کے بارے میں کہا کہ وہ اب اس تنازعہ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے الزام لگایا کہ آئی ایم اے کے کچھ لوگ سیاست کر رہے ہیں۔


جب بابا رام دیو سے یہ سوال پوچھا گیا کہ وہ خود کورونا ویکسین کب لگوائیں گے؟ اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ "ویکسین لینے کے لیے پہلے بچے اور بزرگ ہیں۔" انھوں نے مزید کہا کہ "ابھی تو 100 کروڑ سے زیادہ لوگ ویکسین لینے کے لیے بچے ہوئے ہیں۔ میں تو ابھی ہٹّا کٹّا ہوں۔ میری بی پی ٹھیک ہے، لیور ٹھیک ہے اور امیونٹی اچھی ہے۔ میں روزانہ 500 بار اٹھک بیٹھک کرتا ہوں۔" پھر انھوں نے کہا کہ "سب سے پہلے کمزور لوگوں کی ٹیکہ کاری ہونی چاہیے۔ میں نے اپنا نام آخری فہرست میں لکھوایا ہوا ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔