عزیز اللہ فضلی افغانستان کرکٹ بورڈ کے دوبارہ صدر منتخب

افغانستان نے یکم سے پانچ ستمبر تک سری لنکا میں پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔ پاکستان کے خلاف اس سیریز کو یقینی بنانا فاضلی کے لیے مشکل ہو سکتا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کابل: عزیز اللہ فاضلی کو دوبارہ افغانستان کرکٹ بورڈ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ سال 2019 ورلڈ کپ میں افغانستان کے ایک بھی میچ نہ جیتنے کے بعد فاضلی کی جگہ فرحان یوسف زئی کو صدر مقرر کیا گیا تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ فاضلی گزشتہ 20 سالوں سے افغانستان کرکٹ سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل وہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے نائب چیئرمین اور مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

افغانستان نے یکم سے پانچ ستمبر تک سری لنکا میں پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔ پاکستان کے خلاف اس سیریز کو یقینی بنانا فاضلی کے لیے مشکل ہو سکتا ہے۔ دراصل افغانستان کے موجودہ حالات کی وجہ سے کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تجارتی پروازیں بند ہیں۔ دوسری جانب سری لنکا میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر 10 دن کا لاک ڈاؤن کیا گیا۔ ایسے میں سیریز کے ہموار طریقے سے چلانے کو یقینی بنانا فاضلی کے لیے مشکل ہو سکتا ہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں آئی تھیں کہ اگر کسی وجہ سے افغانستان۔ پاکستان سیریز آگے نہیں بڑھتی ہے تو کابل میں منعقد ہونے والے افغانستان کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی مقابلے شاپیزہ کرکٹ لیگ کی تاریخیں آگے بڑھائی جا سکتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔