اسپتال سے چھٹی ملتے ہی جیل بھیجے گئے اعظم خان اور عبداللہ اعظم
سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو دو مہینے بعد میدانتا اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد انھیں اسپتال میں بغرض علاج داخل کرایا گیا تھا۔
سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ محمد اعظم خان کو آخر کار منگل کے روز دو مہینے بعد میدانتا اسپتال سے چھٹی مل گئی۔ کووڈ پازیٹو پائے جانے کے بعد ان کو اسپتال میں بغرض علاج داخل کرایا گیا تھا۔ لیکن اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد انھیں گھر جانے کی اجازت نہیں ملی بلکہ اعظم خان کو سیدھے سیتا پور جیل لے جایا گیا جہاں انھیں اسپتال میں داخل کیے جانے سے قبل رکھا گیا تھا۔ اعظم خان کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو بھی اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے اور انھیں بھی سیتاپور جیل لے جایا گیا ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ اعظم خان اور عبداللہ اعظم کی حالت بگڑنے کے بعد انھیں 9 مئی کو میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اعظم خان کو پھیپھڑے اور گردے سے متعلق سنگین پیچیدگیاں تھیں اور اسپتال میں ان کے رہنے کی مدت کو بڑھا دیا گیا تھا۔ اعظم خان، ان کے بیٹے اور بیوی تزئین فاطمہ کو گزشتہ سال فروری میں چوری، دھوکہ دہی اور جعلسازی کے کئی معاملوں میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ تزئین فاطمہ کو دسمبر 2020 میں ضمانت پر رِہا کر دیا گیا لیکن اعظم خان اور ان کے بیٹے کو عدالت نے ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔