ایوین انفلوئنزا: پونگ ڈیم سینکچری میں اب تک 5006 پرندوں کی موت

وزیر جنگلات راکیش پٹھانیا نے کہا کہ 51 دنوں تک مسلسل کنٹرول کے اقدامات کے نتیجے میں پونگ ڈیم آبی ذخیرے وائلڈ لائف سینکچری میں ایوین انفلیونزا کا اثر اب ختم ہوگیا ہے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

شملہ: ہماچل پردیش کے پونگ ڈیم آبی ذخیرہ وائلڈ لائف سینکچری علاقے میں غیر مقیم اور مقامی پرندوں کی موت کے 5006 معاملے درج ہوئے ہیں۔ یہ معلومات ریاست کے وزیر جنگلات راکیش پٹھانیا نے آج یہاں دی۔ انہوں نے پچھلے نو دنوں میں کسی بھی پرندے کی موت کا معاملہ سامنے نہ آنے پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی محکمہ جنگلات کے جنگی جانور ونگ کے ذریعہ 51 دنوں تک مسلسل کنٹرول کے اقدامات کے نتیجے میں پونگ ڈیم آبی ذخیرے وائلڈ لائف سینکچری میں ایوین انفلیونزا کا اثر اب ختم ہوگیا ہے۔

راکیش پٹھانیا کے مطابق اب حالات معمول پر آگئے ہیں۔ محکمہ جنگلات کے وائلڈ لائف ونگ کے ذریعہ نگروٹا سوریا میں نگرانی کے لئے قائم کنٹرول روم کو سرکاری طور پر بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوین انفلیونزا کے پیش نظر مختلف کنٹرول اور روک تھام کے کاموں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ بیماری کے پھر سے لوٹنے کو روکنے کے لئے ہندوستانی حکومت کے ’ایوین انفلیونزا کے روک تھام، کنٹرول کی حکمت عملی: کو غیرمقیم پرندوں کے باقی موسم کے دوران وائلڈ لائف سینکچری میں نافذ کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔