اورنگ آباد بلدیاتی انتخابات: ریاستی وزیر امِت دیشمکھ نے کانگریس کی تیاری کا جائزہ لیا
امت دیشمکھ نے پارٹی کے تمام کارکنوں سے اے ایم سی انتخابات میں پارٹی کے ہر امیدوار کو منتخب کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی اپیل کی نیز ہر بوتھ سطح پر بوتھ کمیٹی بنانے کے لئے بھی کہا۔
اورنگ آباد: مہاراشٹر کے میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر اور کانگریس لیڈر امت ولاس راؤ دیشمکھ نے آئندہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) انتخابات کے لئے پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور پارٹی کارکنان سے پارٹی کو مضبوط بنانے کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔
گزشتہ روز یہاں ’ہوٹل سلور ان‘ میں نگراں اجلاس میں پارٹی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے امت دیشمکھ نے پارٹی کے تمام کارکنوں سے اے ایم سی انتخابات میں پارٹی کے ہر امیدوار کو منتخب کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی اپیل کی نیز ہر بوتھ سطح پر بوتھ کمیٹی بنانے کے لئے بھی کہا۔
اورنگ آباد سٹی اور ضلع کانگریس کے صدرحشام عثمانی نے امت دیشمکھ کو آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کی تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ سابق وزیرمملکت انل پٹیل، ڈاکٹر کلیان کالے، ولاس اوتادے، نام دیو پوار، چندربھان پارکھ، ابراہیم پٹھان، اے ڈی سید اکرم ، جتیندر دیہاڈے، حماد چاؤس، عاکف رضوی، محسن احمد، سیما تھوراٹ، ایم اے اظہر اور پارٹی کے دیگر لیڈران بھی اجلاس میں موجود تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔