کجریوال کو پھنسانے کی سازش رچی گئی اور مالیوال کو مہرہ بنایا گیا

عام آدمی پارٹی (عآپ) نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو پھنسانے کی سازش رچی اور سواتی مالیوال کو اس میں مہرہ بنایا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنما آتشی نے آج کہا کہ بی جے پی نے وزیر اعلی  کیجریوال کو پھنسانے کی سازش رچی اور اس میں عام آدمی پارٹی کی ایم پی سواتی مالیوال کو مہرہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارادہ وزیراعلیٰ کیجریوال کو سازش میں پھنسانا تھا لیکن ویڈیو کے ذریعہ سازش بے نقاب ہوگئی۔

آتشی نے کہا کہ سواتی مالیوال کے پاس وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے لیے کوئی اپائنٹمنٹ نہیں تھا لیکن وہ پولیس اہلکاروں سے زور زبردستی کرکےوزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں داخل ہوئیں۔ سواتی مالیوال نے دعویٰ کیا کہ ان پر حملہ کیا گیا، وہ بولنے کی پوزیشن میں نہیں تھیں لیکن ویڈیو میں محترمہ سواتی مالیوال کو پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ بغیر اپائنٹمنٹ نہ ملنے دینے پر محترمہ سواتی مالیوال نے پولیس اہلکاروں پر تکبر کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ اگر انہوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو وہ ان کی نوکری  کھا جایئں گی یعنی نوکری نکلو ا دیں گی۔


انہوں نے کہا کہ جب اروند کیجریوال کے پی اے بیبھو کمار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ڈرائنگ روم میں دستیاب نہیں ہیں تو محترمہ سواتی مالیوال نے زبردستی گھر میں گھسنے کی کوشش کی اور غیر مہذب سلوک کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی اس سازش کا ایک اور ثبوت یہ ہے کہ سواتی مالیوال وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے بعد پولیس اسٹیشن گئیں لیکن پولیس نے انہیں ایم ایل سی کروانے کو کہا لیکن محترمہ سواتی مالیوال نے انکار کردیا۔

عام آدمی  پارٹی کی لیڈر نے کہا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سواتی مالیوال صوفے پر آرام سے بیٹھی ہیں، نہ وہ درد سے کراہ رہی ہیں، نہ ان کے کپڑے پھٹے ہیں، نہ ہی ان کے سر میں کوئی چوٹ آئی ہے، بلکہ وہ اونچی آواز میں سب کو دھمکیاں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو سے واضح ہو گیا ہے کہ سواتی مالیوال کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات مکمل طور پر بے بنیاد، جھوٹے اوریہ  مکمل سازش ہے۔


انہوں نے کہا کہ جب سے اروند کیجریوال کو ضمانت ملی ہے، بی جے پی گھبراہٹ میں ہے۔ اسی الجھن میں بی جے پی نے ایک سازش رچی اور اسی سازش کے تحت سواتی مالیوال کو 13 مئی کو علی الصبح دہلی کے وزیر اعلیٰ کے گھر بھیج دیا گیا۔ اس سازش کا مقصد اروند کیجریوال پر جھوٹے الزامات لگانا تھا۔ سواتی مالیوال اس سازش کا چہرہ اورمہرہ بن گئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔