بی جے پی نے ہر بجٹ میں دہلی کے عوام  کو دھوکہ دیاہے: آتشی

گزشتہ 10 سالوں میں دہلی کے لوگوں نے مرکزی حکومت کو 15,59,933 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا اور اس کے بدلے میں دہلی کو صرف 7,534 کروڑ روپے ملے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

دہلی کی وزیر خزانہ آتشی نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں پر سوتیلی ماں والا سلوک کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکمرانی والی مرکزی حکومت نے ہر بجٹ میں دہلی کے عوام کو دس سال سے دھوکہ دیا ہے۔وزیر  آتشی نے کل کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں دہلی کے لوگوں نے مرکزی حکومت کو 15,59,933 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا اور اس کے بدلے میں دہلی کو صرف 7,534 کروڑ روپے ملے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی مرکزی حکومت نے 10 سالوں میں دہلی کے لوگوں سے 15 لاکھ کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا، لیکن بدلے میں صرف 7500 کروڑ روپے دیے۔ یہ انگریزوں کے زمانے جیسا ظلم ہے۔ اگر مرکزی حکومت ملک کی باقی ریاستوں کو پیسہ دے سکتی ہے تو دہلی کے لوگوں کو بھی ان کا صحیح پیسہ ملنا چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ آج مرکزی حکومت دہلی کے لوگوں پر انگریزوں کی طرح تشدد کر رہی ہے۔ جیسے انگریز ہندوستان سے لوگوں کا پیسہ باہر لے جاتے تھے اور بدلے میں ہندوستان کو کچھ نہیں ملتا تھا، صرف ٹکڑے ملتے تھے۔ آج اسی طرح مرکزی حکومت دہلی والوں کے ٹیکس کا پیسہ لے رہی ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں 15 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا انکم ٹیکس لیا گیا ہے اور اس کے بدلے میں صرف 7500 کروڑ روپے ملے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔