گنگا میں ڈوب رہے 6 کانوڑیوں کی عاشق علی نے بچائی جان، ہر سال 40 سے 50 کانوڑیوں کو ڈوبنے سے بچاتے ہیں

عاشق علی نے کہا کہ یہ ان کا کام ہے۔ وہ اور ان کی ٹیم برسوں سے یہ کام کر رہی ہے۔ وہ ہر سال تقریباً 40-50 کانوڑیوں کی جان بچاتے ہے۔ عاشق علی نے بتایا کہ اس کے لیے ہمیں خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایس ڈی آر&nbsp; ایف کی عاشق علی کی ٹیم / ون انڈیا</p></div>

ایس ڈی آر ایف کی عاشق علی کی ٹیم / ون انڈیا

user

قومی آواز بیورو

کانوڑیوں کی بڑی تعداد گنگا کا پانی لینے کے لیے ہری دوار پہنچ رہی ہے مگر طغیانی کی وجہ سے بہت کانوڑیئے گنگا کی تیز لہروں میں بھی پھنس جا رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ تو ڈوبنے بھی لگتے ہیں۔ ایسے کانوڑیوں کی جان بچاتے ہیں عاشق علی جو ایس ڈی آر ایف کے ہیڈ کانسٹبل ہیں۔ عاشق علی اور ان کی ٹیم گنگا میں ڈوبنے والے 6 کانوڑیوں کی اب تک جان بچا چکی ہے۔ انہیں کانوڑیوں میں سے ایک 21 سالہ مونو سنگھ بھی ہے جو 23 جولائی کو گنگا کی تیز لہروں میں پھنس گیا،  جس کے بعد عاشق علی نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر گنگا میں چھلانگ لگاکر اس کی جان بچائی۔

خبروں کے مطابق منگل (23 جولائی) کو کانگڑا گھاٹ پر کانوڑ یاترا کے دوران فرید آباد کے پیر بابا محلہ کا رہنے والا ایک 21 سالہ نوجوان مونو سنگھ گنگا کی تیز لہروں میں پھنس گیا اور ڈوبنے لگا۔ گھاٹ پر تعینات ایس ڈی آر ایف کے ہیڈکانسٹبل عاشق علی کی نظر جیسے ہی ڈوبتے ہوئے مونوسنگھ پر پڑی، وہ وقت ضائع کیے بغیر گنگا میں کود گئے اور مونو سنگھ کے پاس پہنچ کر اس کی جان بچائی۔ عاشق علی کی اس بہادری کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔


اس واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل عاشق علی نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ وہ کانگڑا گھاٹ پر معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی کر رہے تھے کہ انہوں نے مونو کو دیکھا جو تیر کر گنگا نندی کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن وہ درمیان میں ہی تھک کرلہروں میں پھنس گیا۔ جس کے بعد اسے بچانے کے لیے میں نے گنگا ندی میں چھلانگ لگا دی۔ عاشق علی نے کہا کہ یہ ان کا کام ہے۔ وہ اور ان کی ٹیم برسوں سے یہ کام کر رہی ہے۔ وہ ہر سال تقریباً 40-50 کانوڑیوں کی جان بچاتے ہے۔ عاشق علی نے بتایا کہ اس کے لیے ہمیں خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

یہی نہیں بلکہ کانوڑ یاترا شروع ہونے کے بعد سے اب تک عاشق علی اور ان کی ٹیم نے دیگر 5 کانوڑیوں کی جانیں بچائی ہیں۔ ان میں سے ایک کانوڑ 21 سالہ سندیپ سنگھ ہے گورکھپور کا رہنے والا ہے۔ وہ گنگا ندی کے تیزبہاؤ میں آگیا اور ڈوبنے لگا۔ عاشق علی اور ان کی ٹیم نے گنگا ندی میں چھلانگ لگا کر سندیپ سنگھ کی جان بچائی۔ دوسرا واقعہ 21 سالہ گووند سنگھ کا ہے۔ یہ کانگڑا گھاٹ پر گنگا ندی میں ڈوبنے لگا، اسی طرح 17 سالہ کرن اور 15 سالہ انکت ہے جن کی عاشق علی اور ان کی ٹیم نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر جان بچائی۔ کانگڑا گھاٹ پر تعینات ایس ڈی آر ایف کی ٹیم میں کانسٹیبل شیوم سنگھ، کانسٹیبل رجت تومر اور کانسٹیبل انیل کوٹیال شامل ہیں اور عاشق علی اس پوری ٹیم کے سربراہ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔