اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت کو بنایا نشانہ

اروند کیجریوال نے نام لئے بغیر ریلوے کی حالت پر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر در پردہ حملہ کرتے ہوئے ’ناخواندہ حکومت‘ کا لفظ بھی استعمال کیا۔

اروند کیجریوال، تصویر یو این آئی
اروند کیجریوال، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو بالواسطہ طور پر مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگایا کہ اسے حکومت چلانا نہیں آتی اور وہ ہر شعبے کو برباد کر رہی ہے۔

اروند کیجریوال نے نام لئے بغیر ریلوے کی حالت پر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر در پردہ حملہ کرتے ہوئے ’ناخواندہ حکومت‘ کا لفظ بھی استعمال کیا۔ عآپ لیڈر نے ٹوئٹ کیا ’’انہوں نے اچھی طرح سے کام کرنے والے ریلوے بیڑے کو تباہ کر دیا۔‘‘


وزیر اعلی نے مزید کہا کہ ’’آج بھی اگر آپ اے سی کوچ میں ریزرویشن لیتے ہیں، تو آپ کو بیٹھنے یا سونے کے لیے سیٹ نہیں ملے گی۔ اے سی اور سلیپر کوچ جنرل سے بھی بدتر ہیں۔ وہ بالکل نہیں جانتے کہ حکومت کیسے چلانی ہے۔ وہ بالکل نہیں سمجھتے۔ ناخواندہ حکومت ہر شعبے کو برباد کر رہی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔