چار خالصتانی دہشت گرد گرفتار، معاملہ این آئی اے کے سپرد
وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے کرنال میں چار خالصتانی دہشت گردوں کی گرفتاری کا معاملہ قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کو سونپ دیا ہے۔
وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے کرنال میں چار خالصتانی دہشت گردوں کی گرفتاری کا معاملہ قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کو سونپ دیا ہے۔ افسران نے جمعرات کو یہاں یہ جانکاری دی۔ این آئی اے نے چار دہشت گردوں کے خلاف ایک نیا معاملہ درج کیا اور ایک دیگر دہشت گرد ہروندر سنگھ رِنڈا کا بھی نام لیا، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں چھپا ہے۔
5 مئی کو ہریانہ پولیس نے ممنوعہ تنظیم ببر خالصا انٹرنیشنل سے تعلق رکھنے والے چار خالصتانی دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ-بارود اور دھماکہ خیز مادہ برآمد کیے گئے ہیں۔ پنجاب کے ان گینگسٹرس کو ہریانہ پولیس نے ہریانہ کے کرنال کے ایک ٹول پلازہ سے گرفتار کیا ہے۔
چار دہشت گرد مبینہ طور پر دھماکہ خیز مادہ اور اسلحہ پہنچانے کے لیے تلنگانہ جا رہے تھے، جب انھیں انٹلیجنس بیورو اور پنجاب پولیس کے اِن پٹ کے بعد گرفتار کیا گیا۔ اس گاڑی سے ایک پستول، 30 کارتوس، 2.5 کلو وزن کے تین آئی ای ڈی اور 1.3 لاکھ روپے نقد برآمد کیے گئے، جس پر دہلی کا رجسٹریشن نمبر تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔