کیا آپ ’قائم خانی قوم‘ کی بہادری سے واقف ہیں؟

ملک پر مر مٹنے والوں میں قائم خانی قوم نے ہمیشہ مثال پیش کی ہے اور اسے مہارانی ایلیزابیتھ کے وقت 1901 میں گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعہ مارشل قوم کا لقب ملا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جھنجھنو: راجستھان میں جھنجھنو ضلع کے دھنوری گاؤں میں ملک کا پہلا قائم خانی وار میموریل بنایا جائے گا جو قائم خانی قوم کی بہادری کو بیان کرے گا۔ ملک پر مر مٹنے والوں میں قائم خانی قوم نے ہمیشہ مثال پیش کی ہے اور اسے مہارانی ایلیزابیتھ کے وقت 1901 میں گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعہ مارشل قوم کا لقب ملا تھا۔ اس قوم کو بہاردی اور وفاداری نام سے آج اسی احترام کے ساتھ جانا اور پہچانا جاتا ہے۔ اب اس بہادری اور وفاداری کو ایک میموریل کے طور پر قائم کرنے کے لئے دھنوری گاؤں میں ملک کا پہلا قائم خانی وار میموریل بننے جار ہا ہے۔ گاؤں کے ہر قائم خانی کنبے کا شخص ملک کی خدمت کر چکا ہے یا پھر کر رہا ہے۔

قائم خانی جنرل اسمبلی کے ریاستی کنوینیر کرنل شوکت علی نے بتایا کہ قائم خانی قوم نے ملک کے لئے شہادت دی ہے۔ کبھی بھی مادر وطن کا سر جھکنے نہیں دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ملک کی حفاظت کے لئے 208 قائم خانیوں نے اپنی جان دی ہے۔ ان میں سے اکیلے 15 قائم خانی شہید جھنجھنو ضلع کے دھنوری گاؤں کے رہنے والے تھے۔ اس لئے اس بہادر زمین کو ملک کے پہلے قائم خانی قوم کے وار میموریل شہید یادگار کے لئے منتخب کیا گیا ہے تاکہ آنے والی نسلیں یہاں ملک کی خدمت، ملک کی حفاظت اور ملک کے لئے جان نیچھاور کرنے کی فخر بھری روایت کو مسلسل جاری رکھ سکیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔