نصف سرکاری عہدوں پر خواتین کی تقرری سے ہندوستان کی تقدیر بدل جائے گی: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ اگر 50 فیصد سرکاری عہدوں پر خواتین کی تقرری ہوگی تو ہندوستان کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس سرکاری نوکریوں میں نصف بھرتیاں خواتین کے لئے مختص کرنے کا عزم رکھتی ہے

<div class="paragraphs"><p>&nbsp;راہل گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

راہل گاندھی / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کانگریس پارٹی کی ناری نیائے گارنٹی یعنی خواتین کو انصاف کی ضمانت کا تذکرہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ 50 فیصد سرکاری عہدوں پر خواتین کی بھرتی سے ملک کی ہر عورت کو بااختیار بنایا جائے گا اور بااختیار خواتین ہندوستان کی تقدیر بدل دیں گی۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا، ’’آج بھی 3 میں سے صرف ایک خاتون کے ہاتھ میں روزگار کیوں ہے؟ 10 سرکاری نوکریوں میں سے محض ایک عہدے پر ہی خاتون کیوں ہے؟ کیا ہندوستان میں خواتین کی آبادی 50 فیصد نہیں ہے؟ کیا اعلیٰ ثانوی اور اعلیٰ تعلیم میں خواتین کی موجودگی 50 فیصد نہیں ہے؟ اگر ایسا ہے تو پھر نظام میں ان کا حصہ اتنا کم کیوں ہے؟‘‘


انہوں نے کہا، ’’کانگریس چاہتی ہے 'آدھی آبادی، پورا حق'۔ ہم سمجھتے ہیں کہ خواتین کی صلاحیت کا مکمل استعمال صرف اسی وقت ہوگا جب ملک چلانے والی حکومت میں خواتین کو برابر کا حصہ ملے گا۔ اس لیے کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام نئی سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں کا نصف حصہ خواتین کے لیے مختص ہونا چاہیے۔ ہم پارلیمنٹ اور اسمبلی میں بھی خواتین کے ریزرویشن کو فوری طور پر نافذ کرنے کے حق میں ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’محفوظ آمدنی، محفوظ مستقبل، استحکام اور عزت نفس کی حامل خواتین حقیقی معنوں میں معاشرے کی طاقت بنیں گی۔ 50 فیصد سرکاری عہدوں پر خواتین کی بھرتی سے ملک کی ہر عورت کو بااختیار بنایا جائے گا اور بااختیار خواتین ہندوستان کی تقدیر بدل دیں گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔