نتیش کمار کے علاوہ کن کن لیڈروں نے لیا عہدہ اور رازداری کا حلف، دیکھیے تفصیل

نتیش کمار کی حلف برداری کے بعد بی جے پی کے 7، جنتا دل یو کے 5 اور ہندوستانی عوام مورچہ و وکاس شیل انسان پارٹی کے 1-1 لیڈر نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پٹنہ: قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے لیڈر نتیش کمار نے آج ساتویں مرتبہ بہار کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔ نتیش کمار کو گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک سادی تقریب میں گورنر پھاگو چوہان نے وزیراعلیٰ کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ نتیش کمار کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر تارکشور پرساد اور رینو دیوی اور جے ڈی یو کے وجے کمار چودھری، بجندر پرساد یادو، اشوک چودھری اور میوالال چودھری نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔

اس موقع پر بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے، بہار کونسل کے چیئر مین اودھیش نارائن سنگھ، سابق نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی، بی جے پی کے سنیئر لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ دیوندر فڈنویس، بی جے پی بہار معاملوں کے انچارج بھوپندر یادو سمیت این ڈی اے میں شامل جے ڈی یو، بی جے پی، ہم اور وی آئی پی کے نومنتخب اراکین اسمبلی موجود تھے۔


اس کے بعد جے ڈی یو کی شیلا کماری، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے سنتوش کمار سمن، ویکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے مکیش سہنی، بی جے پی کے منگل پانڈے، امریندر پرتاپ سنگھ، رام پریت پاسوان، جیویش کمار اور رام صورت رائے کو وزیر کے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔