تیجسوی یادو نے ساتویں مرتبہ وزیر اعلیٰ بننے پر نتیش کمار کو دی مبارکباد، لیکن...
تیجسوی یادو نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’امید کرتا ہوں وہ عوام کی امیدوں اور این ڈی اے کے 19 لاکھ ملازمت-روزگار اور پڑھائی، دوائی، کمائی، سینچائی، سنوائی جیسے مثبت ایشوز کو حکومت کی ترجیح بنائیں گے۔‘‘
طرح طرح کی قیاس آرائیوں اور سیاسی سرگرمیوں کے درمیان آج نتیش کمار نے بہار کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لے لیا۔ ساتویں بار ان کے وزیر اعلیٰ بننے پر آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے مبارکباد پیش کی ہے، لیکن ساتھ ہی ان اہم ایشوز کی طرف دھیان بھی دلایا ہے جس کو لے کر مہاگٹھ بندھن کی پارٹیاں انتخابی میدان میں اتری تھیں۔
مہاگٹھ بندھن نے حالانکہ نتیش کمار کی حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کیا ہے، لیکن تیجسوی یادو نے انھیں مبارکباد دینے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’محترم نتیش کمار جی کو وزیر اعلیٰ ’نامزد‘ ہونے پر مبارکباد۔ امید کرتا ہوں کہ کرسی کی خواہش کی جگہ وہ بہار کی عوامی امیدوں اور این ڈی اے کے 19 لاکھ ملازمت-روزگار اور پڑھائی، دوائی، کمائی، سینچائی، سنوائی جیسے مثبت ایشوز کو حکومت کی ترجیح بنائیں گے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔