اے پی سانحہ: گیس کا اخراج کنٹرول میں، کمپنی متاثرہ خاندان کی مدد کرے گی، ایل جی پالیمرس

کمپنی نے کہا کہ وہ اس واقعہ کے سبب متاثر ہونے والے تمام افراد اور ان کے خاندانوں کی ممکنہ مدد کو یقینی بنائے گی۔ ہماری ٹیمیں دن و رات حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ایل جی پالیمرس انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ نے ہفتہ کو کہا ہے کہ گیس کا اخراج کنٹرول میں ہے اور کمپنی متاثرہ خاندان کی مدد کرے گی۔ ساتھ ہی کمپنی نے کہا کہ پلانٹ کو مستحکم کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ”ہماری ابتدائی جانچ میں اسٹرئین مونومیرسے بخارات کے خارج ہونے کی وجہ بادی النظر میں پتہ چلی ہے“۔

اس واقعہ میں 12 افراد کی موت ہو گئی اور بیشتر جن میں زیادہ تر بچے تھے، کے جی ایچ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ایک مرتبہ پھر کمپنی نے اس واقعہ سے مرنے والے تمام افراد کو خراج پیش کیا۔ کمپنی نے کہا کہ وہ اس واقعہ کے سبب متاثر ہونے والے تمام افراد اور ان کے خاندانوں کی ممکنہ مدد کو یقینی بنائے گی۔ ہماری ٹیمیں دن و رات حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں تاکہ اس نقصان کے اثر کا پتہ چل سکے اور جامع اقدامات کیے جاسکیں تاکہ موثر پیکیج فراہم کیاجائے، جس پر فوری طور پرعمل کیا جا سکے۔


خصوصی ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ متاثرین اور خاندانوں کے مسائل کے حل میں مدد کی جا سکے اور غمزدہ اراکین خاندان کی ہر ممکنہ مدد کی جا سکے۔ اس بیان میں کہا گیا کہ ہم ہر کسی کو اس بات کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ کمپنی ہندوستان کے متعلقہ حکام کے ساتھ تال میل کے ساتھ کام کرے گی تاکہ اس واقعہ کی جانچ کی جاسکے، مستقبل میں اس طرح کے واقعہ کو روکا جاسکے اور دیکھ بھال و علاج کی بنیاد ڈالی جاسکے۔

کمپنی نے ہر کسی کو یقین دلایا کہ وہ اس صورتحال سے نمٹے گی اور مستقبل میں اس طرح کے واقعہ کو روکے گی۔ اس نے کہا کہ تمام خاندانوں سے جلد سے ربطہ پیدا کیا جائے گا اور ٹاسک فورس ٹیم کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ہر مرنے والے شخص کے خاندان کی مدد کرے، تمام زخمیوں ومتاثرین کے نفسیاتی استحکام کے لئے دواوں کی سپلائی، گھریلو اشیا اور دیگر اقدامات کرے۔ ہم درمیانی سے طویل مدتی تعاون کے پروگرام کی تیاری میں سرگرمی دکھائیں گے۔ ہم حکام، پولیس او رسرکاری عہدیداروں کو سنجیدگی کے ساتھ شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے متاثرین کو بچاتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لئے سخت محنت کی۔ واضح رہے کہ نیشنل گرین ٹریبونل نے عبوری جرمانہ 50 کروڑ اس کمپنی پر عائد کیا ہے۔ یہ جنوبی کوریا کی کمپنی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔