اے پی: مردہ جانور کا گوشت کھانے سے 76 افراد بیمار، 6 کی حالت نازک
متاثرہ افراد نے بتایا کہ انہوں نے مردہ گائے کا گوشت کھایا تھا جس کے بعد ان کو پیٹ میں درد، الٹیوں اور اسہال (ڈائریا) کی شکایت محسوس ہونے لگی۔ متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
حیدرآباد: مردہ جانور کا گوشت کھانے کے بعد 76 افراد بیمار پڑ گئے۔ یہ واقعہ آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم کے ایجنسی علاقہ میں بدھ کی شب پیش آیا۔ متاثرہ افراد میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں پاڈیرو ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ دیگر کا علاج مقامی پبلک ہیلتھ سنٹر میں کیا جا رہا ہے۔ متاثرین کا تعلق قبائلی طبقہ سے ہے۔
متاثرہ افراد نے بتایا کہ انہوں نے مردہ گائے کا گوشت کھایا تھا جس کے بعد ان کو پیٹ میں درد، الٹیوں اور اسہال (ڈائریا) کی شکایت محسوس ہونے لگی۔ متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پاڈیرو کی رکن اسمبلی بھاگیہ لکشمی نے اسپتال پہنچ کر بیمار افراد کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے ان کو بہتر علاج کی سہولت فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔
پاڈیرو سے رکن اسمبلی بھاگیہ لکشمی نے اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد کہا ’’میں نے میڈیکل آفیسر سے بات کی ہے اور اب تمام متاثرین خطرے سے باہر ہیں۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Jul 2020, 4:39 PM