انسداد تجاوزات مہم: پادشاہی باغ میں غریبوں کے ڈھانچوں پر چلا بلڈوزر

متاثرین نے الزام لگایا کہ ہم غریب طبقے سے وابستہ ہیں اور محکمہ مال کی جانب سے اُنہیں نوٹس بھی نہیں دیا گیا۔

بلڈوزر، علامتی تصویر یو این آئی
بلڈوزر، علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے پادشاہی باغ علاقے میں ہفتے کی صبح محکمہ مال کی ٹیم نے غریبوں کے ڈھانچوں کو منہدم کر دیا۔ متاثرین نے الزام لگایا کہ ہم غریب طبقے سے وابستہ ہیں اور محکمہ مال کی جانب سے اُنہیں نوٹس بھی نہیں دیا گیا۔

یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ پادشاہی باغ سری نگر میں ہفتے کی صبح محکمہ مال کی ٹیم نے کباڑی ڈھانچوں کو مسمار کیا۔ اس موقع پر خواتین اور مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور بلڈوزر کے سامنے آگئے۔ مظاہرین نے بتایا کہ ہم غریب لوگ ہیں، ہم نے بینکوں سے لون حاصل کرکے یہاں پر تعمیرات کھڑی کی اور باضابط طور پر کرایہ بھی دے رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ دیہاڑی مزدور ہیں، سرکارکی جانب سے جو کیا جا رہا ہے وہ ہمارے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔ خواتین نے روتے ہوئے کہا کہ ہم راستے پر آگئے ہیں، پچھلے بیس برسوں سے یہاں پر رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ مال صرف غریبوں کے ڈھانچوں کو مسمار کر رہی ہیں امیروں اور بااثر افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔

اس موقع پر ایس ڈی ایم سری نگر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کاہچرائی اور اسٹینڈ لینڈ پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے مقامی لوگوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف چلائی جا رہی مہم جاری رہی گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔