ایک اور ریل حادثہ، الور-متھرا ریلوے ٹریک پر مال گاڑی کے 3 بوگیاں پٹری سے اتریں، کانگریس کا سخت حملہ

اس حادثے میں کسی جانی نقصان کوئی اطلاع نہیں ہے، مگرالور-متھرا ریلوے روٹ پر آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اس حادثے کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

الور میں ہفتہ کی رات ایک اور ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ الور کے آرٹس کالج کے پاس الور متھرا ریلوے ٹریک پر رات تقریبا سوا دو بجے ایک مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ مال گاڑی الور مال گودام سے الور جکشن جا رہی تھی کہ اچانک یہ حادثہ ہوا۔ حادثے کی اطلاع ہوتے ہی ریلوے کے افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کوئی اطلاع نہیں ہے، مگرالور-متھرا ریلوے روٹ پر آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اس حادثے کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔

جے پور ریلوے ڈویژن کے اے ڈی آر ایم منیش گوئل نے بتایا کہ خالی مال گاڑی کو الور مال گودام سے الور جنکشن تک لے جایا جا رہا تھا۔ اس دوران آرٹس کالج کے فلاور کے پاس الور متھرا ریلوے روٹ پر مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ مال گاڑی کے لوکو پائلٹ اور گارڈ نے اس معاملے کی اطلاع ریلوے حکام کو دی۔ اس کے بعد الور جنکشن سے ریلوے حکام فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ کرین کی مدد سے بوگیوں کو دہلی ممبئی ریلوے روٹ سے ہٹا دیا گیا۔ اس واقعے کی وجہ سے الور متھرا ریلوے روٹ پر آمد و رفت متاثر ہوا ہے۔


اس ریل حادثے پر کانگریس نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ 4 دن 4 حادثات، راجستھان کے الور میں آج ایک مال ٹرین الٹ گئی۔ گزشتہ 4 دنوں میں یہ چوتھا ٹرین حادثہ ہے۔ اس سے پہلے 18 جولائی کو یوپی کے گونڈہ میں ٹرین حادثہ، 19 جولائی کو گجرات کے ولساڈ میں ٹرین حادثہ، 20 جولائی کو یوپی کے امروہہ میں ٹرین حادثہ۔ ملک میں ریلوے حادثات تواتر سے ہو رہے ہیں لیکن حکومت کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہی۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ صاف ہے کہ نریندر مودی ایوینٹ بازی اور ریلوے کے وزیر صرف ریل بنانے میں مصروف ہیں۔ انہیں لوگوں کی جان و مال کی کوئی پرواہ نہیں۔ مودی حکومت کی لاپرواہی نے ملک کی لائف لائن کہی جانے والی ریل کو تباہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ الور متھرا ریلوے روٹ پر رات کے وقت کوئی مسافر ٹرین نہیں تھی، اس لیے مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ریلوے کی جانب سے حادثے کی تفتیش کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے جو حادثے کی وجوہات کا پتہ لگائے گی۔ مال ٹرین کی تینوں بوگیوں کو کرین کی مدد سے ریلوے ٹریک سے ہٹا کر سائیڈ پر خالی جگہ پر رکھا گیا ہے۔ ریلوے کی پوری ٹیم موقع پر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے۔ گرو پورنیما کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگ گووردھن جاتے ہیں۔ ایسے میں دو دن سے ہزاروں مسافر الور جنکشن سے گووردھن متھرا کے لیے سفر کر رہے ہیں۔ اس وقت بھی الور جنکشن پر ہزاروں مسافر موجود ہیں۔ ریلوے کی جانب سے مسافروں کے لیے کوئی خاص انتظامات نہیں کیے گئے اور مسافر ٹرینوں سے لٹک کر اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر سفر کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔