مہاراشٹر میں پونے کی طرح کا ایک اور واقعہ، این سی پی لیڈر کے بھتیجے نے دو نوجوانوں کو ماری ٹکر، ایک کی موت

این سی پی اجیت پوار گروپ کے ایم ایل اے دلیپ موہتے پاٹل کے بھتیجے میور موہتے پاٹل کی کار نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکّر مار دی۔ ان میں سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>حادثہ علامتی تصویر/ آئی اے این ایس</p></div>

حادثہ علامتی تصویر/ آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر کے پونے ناسک ہائی وے پر این سی پی اجیت پوار گروپ کے ایم ایل اے دلیپ موہتے پاٹل کے بھتیجے کی کار نے دو موٹر سائیکل سواروں کو زور دار ٹکّر مارد۔ اس ٹکّر کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان کی موت ہو گئی۔ اس کی شناخت اوم سنیل بھالےراؤ کے طور پر ہوئی ہے۔ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا ہے جس کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ پونے کی منچر پولیس نے کیس درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مراٹھی نیوز پورٹل ’اے بی پی ماجھا‘ کی رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد این سی پی ایم ایل اے دلیپ موہتے پاٹل نے کہا ہے کہ ان کا بھتیجا میور موہتے حادثے کے بعد جائے حادثہ سے فرار نہیں ہوا۔ ایم ایل اے نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ حادثے کے وقت ان کے بھتیجے نے کسی قسم کی نشہ نہیں کیا تھا۔ جبکہ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ واقعہ کے وقت این سی پی ایم ایل اے کا بھتیجا نشے میں تھا۔ شراب کے نشے میں اس نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار ہے۔ اب سب کی نظریں میور موہتے پاٹل کی میڈیکل رپورٹ پر ہیں۔


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد میور موہتے پاٹل کار میں بیٹھا رہا اور گاڑی سے باہر بھی نہیں نکلا۔ میور پاٹل پونے ناسک ہائی وے سے کار سے پونے کی طرف آ رہا تھا اور مخالف سمت میں گاڑی چلا رہے تھا۔ اس دوران اس کی کار نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کار سے ٹکرانے کی وجہ سے موٹر سائیکل کئی فٹ دور جا گری اور نوجوان سڑک کنارے گر گیے اور 19 سالہ نوجوان اوم بھالے راؤ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

واضح رہے کہ پونے میں پورش کار حادثے کے بعد پونے میں یہ دوسرا حادثہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ میں پونے کے کھیڈ تعلقہ کے ایم ایل اے دلیپ موہتے پاٹل کے بھتیجے نے دو موٹر سائیکل سواروں کو اپنی کار سے ٹکر مار دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔