ملک میں کورونا کے پھر 93337 نئے کیسز، ابتک 85 ہزار سے زائد ہلاکتیں

اس عرصہ کے دوران 95 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 4208431 ہوگئی۔ جبکہ 1247 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد85619 ہوگئی ہے۔

ملک میں ایک بار پھر کورونا کے 94 ہزار سے زائد نئے مریض
ملک میں ایک بار پھر کورونا کے 94 ہزار سے زائد نئے مریض
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں دو دن کے دوران اضافے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے اور 93337 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 53 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اسی عرصہ میں ریکارڈ 95880 افراد شفایابی کے ساتھ ہی جان لیوا وبا سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 42 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔

جان لیوا وبا سے صحت مند افراد کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دنیا کے سبھی ممالک کے مقابلہ میں ہندوستان میں کورونا کے شفایاب مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ہفتہ کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 93337 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5308014 ہوگئی۔ اس سے قبل جمعہ کے روز 96424 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ جمعرات کے روز 97894 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔


اسی عرصہ کے دوران 95 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 4208431 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 1247 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 85619 ہوگئی ہے۔

نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 3790 سے گھٹ کر 1013964 رہ گئے ہیں۔ کیونکہ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ ہیں۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 19.10 فیصد، شفایابی کی شرح 79.28 فیصد، جبکہ اموات کی شرح 1.61 فیصد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔