اپریل میں برسی آگ! گرمی نے توڑا 122 سالہ ریکارڈ، عوام بے حال

اپریل 2022 میں شمال مشرق اور وسطی ہندوستان کا اوسط درجہ حرارت 35.90 ڈگری سیلسیس اور 37.78 ڈگری سیلسیس تھا۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ مئی میں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

تصویر یو این آئی / آئی اے این ایس
تصویر یو این آئی / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ہندوستانی محکمہ صحت (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز اطلاع دی ہے کہ لگاتار چل رہی گرم لہر کے سبب شمال مشرقی اور وسطی ہندوستان میں گزشتہ 122 سالوں میں اپریل کا مہینہ سب سے زیادہ گرم رہا۔ رپورٹ کے مطابق 28 اپریل 2022 تک درج کیا گیا درجہ حرارت (زیادہ سے زیادہ اور کم از کم) گزشتہ 122 سالوں میں 35.05 ڈگری سیلسیس کے ساتھ چوتھا سب سے زیادہ رہا ہے۔

قبل ازیں، مارچ 2022 شمال مشرقی ہندوستان کے ساتھ ساتھ ملک کے لئے 122 سالوں میں سب سے زیادہ گرم تھا۔ اپریل 2022 میں شمال مشرق اور وسطی ہندوستان کا اوسط درجہ حرارت 35.90 ڈگری سیلسیس اور 37.78 ڈگری سیلسیس تھا۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ مئی میں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔


آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل (موسمیات) مرتیونجے مہاپاترا نے ایک میڈیا کانفرنس کو بتایا، "مئی کے دوران مغربی وسطی اور شمال مغربی ہندوستان کے بیشتر حصوں اور شمال مشرقی ہندوستان کے شمالی حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت باقی ملک کے مقابلے معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے بقیہ حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں، مئی میں ملک بھر میں اوسط بارش معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے اور طویل مدت کے بعد اوسط 109 فیصد سے زیادہ بارش درج کی جا سکتی ہے۔ مہاپاترا نے کہا، "ہندوستان کے بیشتر حصوں میں اور شمال مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں کے ساتھ ساتھ انتہائی جنوب مشرقی جزیرہ نما کے کچھ حصوں میں معمول کے مطابق یا معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔