انکتا بھنڈاری قتل معاملہ: پولیس نے ضلع مجسٹریٹ کو بھیجی کلیدی ملزم پلکت آریہ کی ملکیت قرق کرنے کی سفارش

نینی تال ہائی کورٹ نے مشہور انکتا بھنڈاری قتل معاملہ کے کلیدی ملزم پلکت کے نارکو اور پالیگراف ٹیسٹ کرانے پر فی الحال روک لگا دی ہے۔

انکیتا بھنڈاری، تصویر آئی اے این ایس
انکیتا بھنڈاری، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

اتراکھنڈ کے مشہور انکتا بھنڈاری قتل واقعہ میں پوڑی پولیس کے ذریعہ سخت قدم اٹھانے کا راستہ صاف کر دیا گیا ہے۔ پوڑی کے ایس ایس پی نے اس قتل معاملہ کے کلیدی ملزم پلکت آریہ کی ملکیت قرق کرنے کی سفارش جاری کر دی ہے۔ اس تعلق سے ہریدوار اور پوڑی کے ضلع مجسٹریٹ کو رپورٹ بھی بھیج دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منظم طریقے سے گروہ بنا کر جرم انجام دینے والے انکتا قتل واقعہ کے ملزم پلکت آریہ کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے اور مجموعی طور پر تقریباً 2.75 کروڑ روپے کی ملکیت ضبط کرنے کے لیے ضلع مجسٹریٹ کو رپورٹ بھیجی گئی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ نینی تال ہائی کورٹ نے مشہور انکتا بھنڈاری قتل معاملہ کے کلیدی ملزم پلکت کے نارکو اور پالیگراف ٹیسٹ کرانے پر فی الحال روک لگا دی ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں حکومت سے تین ہفتہ میں جواب مانگا ہے۔ عدالت نے اس معاملے پر آئندہ سماعت کے لیے تین ہفتہ بعد کی ہی تاریخ مقرر کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔