آندھرا پردیش: ریاستی الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا
ریاستی الیکشن کمشنر نماگڈہ رمیش نے 12 کارپوریشنس اور 75 بلدیات کے انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ شیڈول کے مطابق انتخابات 10مارچ کو ہوں گے اور 14مارچ کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔
حیدر آباد: آندھرا پردیش ریاستی الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ انتخابات 10مارچ کو ہوں گے۔ ریاستی الیکشن کمشنر نماگڈہ رمیش نے 12 کارپوریشنس اور 75 بلدیات کے انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ شیڈول کے مطابق 14مارچ کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 2 مارچ ہوگی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 3 مارچ کو تین بجے سہ پہر کے بعد جاری کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : بائیڈن جی-7 اجلاس میں کورونا کے چیلنج پر تبادلہ خیال کریں گے
قبل ازیں بلدیات کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان گزشتہ سال 23 مارچ کو کیا گیا تھا۔ نماگڈہ رمیش نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ان انتخابات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ملتوی کرنے کے اعلان تک 6563 پرچہ نامزدگیاں وصول ہوگئی تھیں۔ 75 بلدیات کے وارڈس کے لئے 12,086 امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔