آندھرا پردیش: کرنول میں لاٹھیوں کی روایتی لڑائی کے دوران تقریبا 100 افراد زخمی

لاٹھیوں کی لڑائی کی تقریب کرنول واقع مندر کے قریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔ اس کو بنی فیسٹیول کہا جاتا ہے۔ کئی صدیوں سے اس لاٹھیوں کی لڑائی کی روایت اس علاقہ میں چلی آرہی ہے۔

علامتی تصویر، آئی اے این ایس
علامتی تصویر، آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حیدرآباد: لاٹھیوں کی روایت لڑائی میں تقریباً 100 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ہر سال دسہرہ کے موقع پر اے پی کے کرنول ضلع کے ہولاگونڈا علاقہ میں مندر کے قریب لاٹھیوں کی روایتی لڑائی ہوتی ہے جس میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہوئے ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے حملہ کرتے ہیں۔ اس میں کئی افراد ہر سال زخمی ہوتے ہیں۔ جاریہ سال کل شب ہوئی اس لاٹھیوں کی لڑائی میں تقریبا 100 افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن کو علاج کے لئے ادونی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج کرنول کے اسپتال میں ہی کیا گیا۔

لاٹھیوں کی لڑائی کی تقریب مندر کے قریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔ اس کو بنی فیسٹیول کہا جاتا ہے۔ کئی صدیوں سے اس لاٹھیوں کی لڑائی کی روایت اس علاقہ میں چلی آرہی ہے۔ اس پر پابندی کے قواعد اور کورونا کے اصول نظرانداز کرتے ہوئے اس کا اہتمام جاریہ سال کیا گیا۔ کرنول کے دیورگُٹہ میں جاترا کے موقع پر یہ لاٹھیوں کی لڑائی منعقد کی جاتی ہے۔ پولیس کی جانب سے اس فیسٹیول کے سلسلہ میں انتظامات کئے گئے تھے اور ڈرون کیمروں کے ذریعہ بھی اس فیسٹیول میں حصہ لینے والوں پر نظر رکھی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔