انڈمان اور نکوبار عالمی سیاحت کے نقشے پر نمایاں مقام حاصل کرے گا: پی ایم مودی

پی ایم مودی کا کہنا ہے کہ "ہندوستان خود کفالت کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ آنے والے وقت میں بندرگاہ کے ذریعہ انڈمان اور نیکوبار ترقی کے مرکز کے طور پر تیارہونےوالا ہے۔"

پی ایم مودی
پی ایم مودی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کے ہر شہری کو جدید سہولیات کی فراہمی اور ان کی زندگی کو آسان بنانا ان کی حکومت کا فرض ہے اور چنئی سے پورٹ بلیئر تک آپٹیکل فائبر کی سہولت تک پہنچنے سے لوگوں کو نہ صرف سہولیات میسر ہوں گی بلکہ دنیا کے سیاحت کے نقشے پر انڈمان نیکوبار بھی ایک نمایاں مقام بن کر ابھرے گا۔ پی مودی نے یہ بات آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ چنئی سے پورٹ بلیئر، پورٹ بلیئر سے لٹل انڈمان اور پورٹ بلیئر سے جزیرے سوراج تک ’سب میرین آپٹیکل فائبر کیبل کنیکٹویٹی‘ منصوبے کے ملک کو مختص کرنے کے موقع پر کہی۔

پی ایم مودی نے کہا کہ ’’بہتر نیٹ کنیکٹیوٹی آج کسی بھی سیاحتی مقام کی پہلی ترجیح بن گئی ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس دہائی میں ہماری کوششیں انڈمان اور نیکوبار، وہاں کے لوگوں کونہ صرف نئی سہولیات دیں گی بلکہ بلکہ پوری دنیا کے کی سیاحت کے نقشے میں بھی اہم مقام کے طورپر قائم کریں گی۔ ہماری کوشش رہی ہے کہ ملک کے ہر شہری، ہر علاقے کی دہلی اور دل سے دونوں دوریوں کو پاٹا جائے۔‘‘


وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ، حال اور مستقبل کے لئے اہم انڈمان اور نیکوبار جیسے مقام کو وہاں محنتی شہریوں کو جدید ٹیلی کوم کی کنیکٹیویٹی دینا ملک کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈمان اور نیکوبار میں جتنا جدید انفرا اسٹرکچر تیار کیا جارہا ہے، اس سے بلیو اکانومی میں بھی تیزی آئے گی۔ حکومت بندرگاہوں کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مصروف ہے۔ اس کی توجہ سمندری تجارت میں آسانی اور سمندر کے ذریعہ سامان کی نقل و حمل کو آسان بنانا ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ "ملک خود کفالت کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ چونکہ وہ عالمی مینوفیکچرنگ، عالمی سپلائی اور ویلیو چین میں اپنے آپ کو ایک اہم کھلاڑی کے طور پر قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لہذا یہ ضروری ہے کہ ہمارے آبی گزرگاہوں اور بندرگاہ کے نیٹ ورک کو مضبوط بنائیں۔ آنے والے وقت میں بندرگاہ کے ذریعہ انڈمان اور نیکوبار ترقی کے مرکز کے طور پر تیار ہونے والا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Aug 2020, 3:58 PM