چوری کے الزام میں خاتون کو تھرڈ ڈگری ٹارچر، چوکی انچارج سمیت تین پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج
لکھنؤ میں خاتون کو تھرڈ ڈگری ٹارچر کرنے لیڈی سب انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ کی شکایت پر عدالت کے حکم پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔
اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ایک خاتون کو تھرڈ ڈگری ٹارچر کرنے پر خاتون سب انسپکٹر اور تین دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ پولیس اہلکاروں نے خاتون کے ساتھ وحشیانہ تشدد کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ اس معاملے میں عدالت کے حکم پر کارروائی کی گئی ہے۔
نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے مطابق یہ معاملہ حضرت گنج کے دارالشفاء پولیس چوکی کا۔ یہاں ایک خاتون پر چوری کا الزام لگا۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور خاتون کو پکڑ کر چوکی پر لے آئی۔ پولیس نے چوکی میں اس خاتون کر لاکر نہایت بے دردی سے مارا۔ الزام ہے کہ اس خاتون کو تھرڈ ڈگری ٹارچر کیا گیا۔ خاتون پولیس انسپکٹر اور دیگر پولیس اہلکاروں پر الزام تھا کہ انہوں نے خاتون کو پولیس چوکی میں لا کر اس قدر مارا پیٹا کہ اس کی کھال تک ادھڑ گئی۔ اس کے بعد اسے خون میں لت پت حالت میں چھوڑ دیا گیا۔
خاتون کے اہل خانہ نے اس معاملے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ عدالت کے حکم پر خاتون چوکی انچارج سمیت تین پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ عدالت کے حکم پر پی جی آئی پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 323، 504، 506، 342 اور 384 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔