دہلی واقع آئی جی آئی ایئرپورٹ سے پیرس کے لیے پرواز بھرنے والے طیارہ کی ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ

آئی جی آئی ایئرپورٹ کے ضلع ڈی سی پی روی کمار سنگھ نے طیارہ کے ایمرجنسی لینڈنگ سے متعلق تصدیق کی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ پیرس جا رہے ایئر انڈیا کے طیارہ کے ’ایئر وِنگ‘ میں خرابی تھی۔

طیارہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
طیارہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

طیارہ میں تکنیکی خرابی کے معاملے گزشتہ کچھ ماہ سے لگاتار سامنے آ رہے ہیں۔ اس وجہ سے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کا معاملہ بھی کئی بار دیکھنے کو ملا ہے۔ تازہ معاملہ دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ سے پیرس کے لیے پرواز بھرنے والے ایک طیارہ کا ہے جس کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی وقت بعد طیارہ کی آئی جی آئی ایئرپورٹ پر ہی بہ حفاظت ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ایئر انڈیا کا تھا جس کا نمبر ’اے آئی 143‘ تھا۔ اس طیارہ میں 218 مسافر سوار تھے۔ طیارہ کے واپس آئی جی آئی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کو لے کر بہت زیادہ تفصیل سامنے نہیں آئی ہے، لیکن یہ ضرور بتایا جا رہا ہے کہ اس لینڈنگ کو لے کر دہلی کے ایمس اسپتال، فائر بریگیڈ محکمہ اور سبھی سیکورٹی ایجنسیز کو الرٹ کر دیا گیا تھا۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے آئی جی آئی ایئرپورٹ کے ایک حصے کو بند بھی کر دیا گیا۔


آئی جی آئی ایئرپورٹ کے ضلع ڈی سی پی روی کمار سنگھ نے اس ایمرجنسی لینڈنگ سے متعلق تصدیق کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پیرس جا رہے ایئر انڈیا کے طیارہ کے ’ایئر وِنگ‘ میں خرابی تھی۔ حالانکہ ابھی معاملے کی جانچ چل رہی ہے اور اس کے بعد ہی پوری جانکاری مل پائے گی۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جب تک فلائٹ کی بہ حفاظت لینڈنگ نہیں ہو گئی، تب تک اس پورے معاملے کو راز میں رکھا گیا تھا۔ یعنی مسافروں کو اس ایمرجنسی لینڈنگ سے متعلق کوئی بھی جانکاری نہیں دی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔