امرتسر: بی ایس ایف جوان کی ساتھیوں کے قتل عام کے بعد خودکشی، جانیں کس بات سے ناراض تھا؟
بی ایس ایف کے افسر آشیش پراتے نے بتایا کہ 144ویں بٹالین کے سپاہی سوتُپا نے آج صبح کسی بات سے ناراض ہو کر اپنی رائفل سے گولیاں چلا کر چار جوانوں کو ہلاک کر دیا۔
امرتسر: پنجاب کے ضلع امرتسر کے خاصہ واقع بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ہیڈ کوارٹر میں اتوار کی صبح ایک جوان نے اندھا دھند گولیاں چلائیں، جس سے پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دوسرا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ بی ایس ایف کے افسر آشیش پراتے نے بتایا کہ 144ویں بٹالین کے سپاہی سوتُپا نے آج صبح کسی بات سے ناراض ہو کر اپنی رائفل سے گولیاں چلا کر چار جوانوں کو ہلاک کر دیا۔ واقعہ کے بعد جوان نے خود کو بھی گولی مار لی، جس کے نتیجے میں اس کی بھی موت ہوگئی۔ گولی چلنے کی آواز سن کر دوسرے سپاہی ادھر ادھر بھاگنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں : کیا امریکہ پوتن کا حشر صدام جیسا کرے گا!... ظفر آغا
انہوں نے کہا کہ ایک جوان شدید زخمی ہے، جسے امرتسر کے سول اسپتال بھیجا گیا ہے۔ افسر نے ابھی تک ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہاراشٹر کے سوتپا سے پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل ڈیوٹی لی جا رہی تھی۔ اس سے وہ بہت پریشان ہوا۔ ہفتے کو اس کی بی ایس ایف کے ایک سینئر افسر سے بحث بھی ہوئی، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ سوتپا اتوار کی صبح بھی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بی ایس ایف کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں اور زخمی کے اہل خانہ کو مطلع کیا جا رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔