کورونا کے نئے ویریئنٹ کی دستک کے درمیان دہلی میں ماسک کی لازمیت ختم، ڈی ڈی ایم اے نے حکم کیا جاری

ڈی ڈی ایم اے نے کہا تھا کہ ماسک پہننا کووڈ کے موافق رویہ کو بنائے رکھنے میں معاون تھا، پھر بھی یہ اتفاق قائم ہوا کہ وبا ایکٹ کے تحت لازمی ماسک کے حکم کو 30 ستمبر 2022 سے آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔

ماسک، تصویر ویپن
ماسک، تصویر ویپن
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں کورونا کے نئے ویریئنٹ کی دستک کے درمیان دہلی میں اب ماسک پہننے کی لازمیت ختم کر دی گئی ہے۔ جمعرات کو دہلی حکومت نے ایک حکم جاری کر کہا کہ عوامی مقامات پر فیس ماسک نہیں پہننے پر اب 500 روپے کا جرمانہ نہیں لیا جائے گا۔

دراصل دہلی آفات مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے 30 ستمبر کو ایک میٹنگ میں عوامی مقامات پر ماسک نہیں پہننے پر جرمانہ لگانا بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حالانکہ دہلی حکومت کے محکمہ صحت و خاندانی فلاح کے حکم میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ بھیڑ والے عوامی مقامات پر سبھی لوگوں کو ماسک پہننے کی صلاح دی جاتی ہے۔


ڈی ڈی ایم اے نے 30 ستمبر کی میٹنگ میں کہا تھا کہ ماسک پہننا کووڈ کے موافق رویہ کو بنائے رکھنے میں معاون تھا، پھر بھی یہ اتفاق قائم ہوا کہ وبا ایکٹ کے تحت لازمی طور سے ماسک پہننے کے حکم کو 30 ستمبر 2022 سے آگے نہیں بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عوامی مقامات پر ماسک نہیں پہننے پر 500 روپے کا جرمانہ بھی 30 ستمبر کے بعد واپس لے لیا جائے گا۔

اس درمیان بدھ کو راجدھانی دہلی میں کورونا کے 107 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ انفیکشن کی شرح 1.64 فیصد ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے 119 مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ لگاتار ساتویں دن دہلی میں کورونا سے ایک بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ سرگرم مریضوں کی تعداد 488 ہے۔ قابل ذکر ہے کہ منگل کو دہلی میں 2.04 فیصد کی پازیٹویٹی ریٹ کے ساتھ 141 نئے کووڈ-19 معاملے درج کیے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔