جوتے پر ہندوستانی پرچم کا استعمال کر بری پھنسی ’امیزن‘ کمپنی، درج ہوگا معاملہ
مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا کہ امیزن کے ذریعہ پروڈکٹ بیچنے کے لیے قومی پرچم کے استعمال کا معاملہ سامنے آیا ہے، یہ ناقابل قبول ہے کہ جوتے تک پر اس کا استعمال کیا گیا۔
مدھیہ پردیش میں امیزن آن لائن کاروبر کرنے والی کمپنی کے مالک اور مینجمنٹ سے جڑے لوگوں پر معاملہ درج کیا جائے گا۔ کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے جوتے تک کو بیچنے کے لیے قومی پرچم کا استعمال کیا ہے۔ ریاست کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ امیزن آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی فروخت کے لیے قومی پرچم کے استعمال کا معاملہ میری جانکاری میں آیا ہے۔ یہ ناقابل برداشت ہے کہ جوتے تک پر اس کا استعمال کیا گیا۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ’’میں نے ڈی جی پی کو امیزن کے مالکان و کمپنی پر ایف آئی آر درج کر کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ پہلی نظر میں یہ معاملہ قومی پرچم ایکٹ کی خلاف ورزی معلوم پڑتا ہے جو تکلیف دہ ہے۔ ملک کی بے عزتی کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔‘‘
اس درمیان مدھیہ پردیش میں آئندہ وقت میں پولیس محکمے میں ہونے والی بھرتی کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ ریاست میں پولیس اور ریڈیو کانسٹیبل بھرتی میں عہدوں کی تعداد کو چار ہزار سے بڑھا کر چھ ہزار کر دیا گیا ہے۔ سبھی بھرتیاں مدھیہ پردیش پروفیشنل اگزامنیشن بورڈ کے ذریعہ سے کی جائیں گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔