سب انسپکٹر پر گرل فرینڈ کو گولی مارنے کا الزام، متاثرہ خاتون اسپتال میں داخل

پہلے سے شادی شدہ سب انسپکٹر سندیپ دہیا کا اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا ہے اور وہ مبینہ طور پر الگ رہ رہا ہے۔ خبروں کے مطابق سب انسپکٹر اور متاثرہ خاتون ایک سال سے ریلیشن شپ میں تھے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آواز بیورو

دہلی کے علی پور علاقہ سے ایک سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے۔ اے بی پی نیوز ویب سائٹ کے مطابق دہلی پولیس کے ایک سب انسپکٹر پر اپنی گرل فرینڈ کو گولی مارنے کا الزام لگا ہے۔ سب انسپکٹر سندیپ دہیا کی تلاش جاری ہے۔ خبروں کے مطابق سب انسپکٹر اور متاثرہ خاتون ایک سال سے ریلیشن شپ میں تھے۔ دونوں جی ٹی کرنال روڈ سے کہیں جا رہے تھے اور راستے میں دونوں میں کچھ کہا سنی ہو گئی، الزام ہے کہ اس کہا سنی میں سب انسپکٹرسندیپ دہیا نے لڑکی کو گولی مار دی۔

لڑکی زخمی حالت میں جی ٹی کرنال روڈ پر پڑی تھی کہ اس راستہ سے گزرتے ہوئے ایس آئی جے ویر کی اس پر نظر پڑی۔ جے ویر شاہ آباد ڈیری تھانہ میں تعینات ہیں۔ جے ویر نے لڑکی کو اسپتال میں داخل کرایا۔


واضح رہے اسپتال لے جاتے وقت متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کو سب انسپکٹر سندیپ نے گولی ماری ہے اور وہ گزشتہ ایک سال سے ریلیشن شپ میں ہیں۔ پہلے سے شادی شدہ سندیپ دہیا کا اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا ہے اور وہ مبینہ طور پرالگ رہ رہا ہے۔ متاثرہ لڑکی کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے اور اس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نےسندیپ کےخلاف معاملہ درج کر لیا ہے اور اس کی تلاش جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔