امریکہ میں کووڈ-19 سے اب تک 2.04 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 204750 تک جا پہنچی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 71 لاکھ سے تجاوز کر کے 7113666 ہوگئی ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی، تصویر یو این آئی
جان ہاپکنز یونیورسٹی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ-19 سے اب تک 2.04 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ میں اس وبا نےشدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 71 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وبا کی زد میں آچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 204750 تک جا پہنچی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 71 لاکھ سے تجاوز کر کے 7113666 ہوگئی ہے۔

امریکہ کی نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 33131 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک 16103 افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ کیلیفورنیا میں اب تک 15000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں 15745 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ فلوریڈا میں 14 ہزار سے زیادہ افراد کووڈ- 19 کی زد میں آنے سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے علاوہ میساچوسیٹس، الینوائے اور پنسلوانیا جیسی ریاستیں بھی کووڈ۔19 سے بری طرح متاثر ہیں۔ ان تینوں ریاستوں میں کورونا سے آٹھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔