رام مندر کے لیے ایک کروڑ روپے دینے والے مہنت کے اکاؤنٹ سے 90 لاکھ روپے  کس نے نکالے؟

مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں ایک مہنت کے اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں مہنت آنجہانی کنک بہاری داس کے بینک اکاؤنٹ سے 90 لاکھ روپے نکالے گئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ کے شری رام جانکی مندر دھام کے آنجہانی  مہنت کنک بہاری داس کے بینک اکاؤنٹ سے 90 لاکھ روپے نکالے گئے۔ اس سلسلے میں پولیس کو شکایت کی گئی ہے۔ پولیس نے رینا رگھوونشی عرف سادھوی لکشمی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ مہنت کنک بہاری داس نے ایودھیا میں رام مندر کے لیے ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا تھا۔

دراصل آ نجہانی  کنک بہاری داس مہاراج کے جانشین شیام بابا نے چورائی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ایس بی آئی بینک میں میں آنجہانی کنک بہاری داس کا کھاتہ تھا اور  اس میں 90 لاکھ روپے جمع تھے ۔ فی الحال عدالت میں جانشینی سے متعلق کیس چل رہا ہے۔


شکایت میں الزام لگایا گیا تھا کہ بھوپال کی رہنے والی رینا رگھوونشی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا اور اکاؤنٹ میں اپنا موبائل نمبر درج کرکے نیٹ بینکنگ کے ذریعے اکاؤنٹ سے رقم نکال لی۔ شیام بابا خود کو مہنت کنک بہاری داس کا جانشین بھی مان رہے ہیں۔ سادھوی کی طرف سے ایک کاپی وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مہنت کنک بہاری داس نے انہیں اپنا جانشین بنایا ہے۔

نیو ز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق فی الحال پولیس نے رینا رگھوونشی عرف سادھوی لکشمی اور دیگر لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے دفعہ 420 اور دیگر دفعات کے تحت تفتیش شروع کردی ہے۔ خود مہنت کنک بہاری داس 17 اپریل 2023 کو ایک سڑک حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔ انہوں نے ایودھیا مندر کے لیے ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔