ہماچل پردیش میں اگلے چار روز تک موسلادھار بارش کی وارننگ، 114 سڑکیں بند

ہماچل پردیش میں اگلے چار روز تک موسلادھار بارش کا ایلرٹ جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد حکومت نے 114 سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے اور شدید بارشوں کی وجہ سے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 114 سڑکیں بند کر دی گئیں ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز 7 اگست تک ہماچل میں موسلادھاربارش کی وارننگ جاری کی ہے جس کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق، گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند سڑکوں میں سے منڈی میں 36، کلو میں 34، شملہ میں 27، لاہول سپتی میں آٹھ، کانگڑا میں سات اور کنور ضلع میں دو سڑکیں  ہیں ۔ایک اہلکار نے بتایا کہ ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے 82 روٹس پر اپنی بس خدمات کو معطل کر دیا ہے۔


ریاست کے کچھ حصوں میں درمیانی سے بھاری بارش ہوسکتی ہے۔ جمعہ کی شام سے جوگندر نگر میں سب سے زیادہ 85 ملی میٹر بارش ہوئی، اس کے بعد گوہر میں 80 ملی میٹر، شلارو میں 76.4 ملی میٹر، پونٹا صاحب میں 67.2 ملی میٹر، پالم پور میں 57.2 ملی میٹر، دھرم شالہ میں 56.2 ملی میٹر اور چوپال میں 52 ملی میٹر بارش ہوئی۔

مقامی محکمہ موسمیات نے 7 اگست تک شدید بارش کا ایلرٹ جاری کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ 27 جون سے یکم اگست کے درمیان بارش سے متعلقہ واقعات میں 77 لوگوں کی جانیں گئیں اور 655 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ کلو کے نرمند، سنج اور ملانا میں مسلسل بادل پھٹنے کی وجہ سے سیلاب آیا۔ 31 جولائی کی رات کو منڈی کے پدھر اور شملہ کے رام پور سب ڈویژن میں کم از کم آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔