رام مندر کی زمین کو لے کر گھوٹالہ کا الزام، 10 منٹ میں 2 کروڑ کے ہوئے ساڑھے 18 کروڑ
تیج نارائن پانڈے نے الزام لگایا ہے کہ دو کروڑ روپے کا بیعنامہ ہوا اور پھر اسی دن ساڑھے 18 کروڑ میں اگریمنٹ ہوا۔ بیعنامہ اور اگریمنٹ دونوں میں ہی ٹرسٹی انل مشرا اور میئر رشی کیش اپادھیائے گواہ ہیں۔
سماجوادی حکومت میں رہے وزیر مملکت تیج نارائن پانڈے عرف پون پانڈے نے الزام لگایا ہے کہ 2 کروڑ میں زمین کا بیعنامہ ہوا اور اسی دن ساڑھے 18 کروڑ میں اگریمنٹ ہوا۔ اگریمنٹ اور بیعنامہ دونوں میں ہی ٹرسٹی انل مشرا اور میئر رشی کیش اپادھیائے گواہ ہیں۔ یہ خبر آج تک نیوز پورٹل پر شائع ہوئی ہے اور خبر کے مطابق 18 مارچ 2021 کو ہی قریب دس منٹ پہلے بیعنامہ ہوا اور پھر اگریمنٹ۔ جس زمین کو دو کروڑ میں خریدا گیا، اسی زمین کا اگریمنٹ دس منٹ بعد ساڑھے 18 کروڑ میں ہوا۔
واضح رہے ایودھیا میں شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے ذریعہ خریدی گئی زمین پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔ زمین کی خرید کے تعلق سے گھوٹالہ کا الزام ہے۔ ایودھیا کےسابق رکن اسمبلی اور سماجوادی پارٹی کی حکومت میں رہے وزیر مملکت تیج نارائن پانڈے عرف پون پانڈے نے پریس کانفرنس میں کئی سوال اٹھائے ہیں۔
تیج نارائن پانڈے نے الزام لگایا ہے کہ دو کروڑ روپے کا بیعنامہ ہوا اور پھر اسی دن ساڑھے 18 کروڑ میں اگریمنٹ ہوا۔ بیعنامہ اور اگریمنٹ دونوں میں ہی ٹرسٹی انل مشرا اور میئر رشی کیش اپادھیائے گواہ ہیں۔ انہوں نے کہا اس کی وجہ سمجھ میں نہیں آئیم اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ایسا کیوں ہوا؟
پانڈے نے سوال اٹھایا ہے کہ منٹوں میں ہی زمین کی قیمت دو کروڑ سے ساڑے 18 کروڑ کیسے ہو گئی؟ کیا رام مندر کے نام پر زمین خریدنے کے بہانے رام بھکتوں کا ٹھگا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ کہ زمین خریدنے کا سارا کھیل میئر اور ٹرسٹی کو معلوم تھا۔ انہوں نے پورے معاملہ کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عائشہ پر ہی غداری کا مقدمہ کیوں؟... نواب علی اختر
پانڈے نے دعوی کیا ہے کہ 17 کروڑ روپے آر ٹی جی ایس سے منتقل کیے گئے اب یہ جانچ ہونی چاہیے کہ کن کن کھاتوں سے یہ بھگتان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پربھو شری رام کے نام پر زمین کی خرید میں بدعنوانی ہو رہی ہے۔ 12080 اسکوائر میٹر یعنی 1.208 ہیکٹیئر زمین کا بیعنامہ اور اگریمنٹ ہوا۔ بابا ہری داس نے سلطان انصاری اور روی موہن تیواری کو بیچا اور اسی کو ٹرسٹ نے خرید لیا۔ دس منٹ میں 16 کروڑ روپے قیمت بڑھ گئی۔ کئی سیاسی پارٹیوں نے اس کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ منی لانڈرنگ کا معاملہ ہے۔
وہیں کانگریس پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ایودھیا میں رام مندر کی زمین میں ہوئے گھوٹالے کو لے کر ایک ٹوئٹ کیا ہے۔
ہے رام، یہ کیسے دن...
آپ کے نام پر چندہ لے کر گھوٹالے ہو رہے ہیں۔ بے شرم لٹیرے اب (آستھا) عقیدہ بیچ 'راون' جیسے مد مست ہیں۔ سوال یہ ہے کہ 2 کروڑ میں خریدی گئی زمین کو 10 منٹ کے بعد 'رام جنم بھومی' کو 18.50 کروڑ میں کیسے فروخت کر دیا گیا؟
اب ایسا لگتا ہے...
یہ کنسوں کا راج ہے اور راون ہر جگہ موجود ہے!
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Jun 2021, 8:11 PM