لکھنؤ کے تمام بینک اتوار کے روز بھی کھلے

پردھان منتری سوانیدھی یوجنا کے تحت، اتر پردیش کے پٹری دکان داروں کے 346150 قرض کی درخواستوں کو منظوری دے دی گئی ہے۔

تصویر گیٹی ایمج
تصویر گیٹی ایمج
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آج اتوار کو تمام بینک کھلے ہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے آج تمام بینکوں اور ان کی شاخوں کو کھولنے کا حکم دیا ہے تاکہ پردھان منتری سوا نیدھی یوجنا کے اہداف کو پورا کیا جاسکے۔ حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں حکم جاری کیا گیا ہے۔

پردھان منتری سوانیدھی یوجنا کے تحت، اتر پردیش کے پٹری دکان داروں کے 346150 قرض کی درخواستوں کو منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 27 اکتوبر کو ان ریڑی اور پٹری دکانداروں کو قرض تقسیم کریں گے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں پٹری دکانداروں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے پرعزم ہیں۔ پردھان منتری سوانیدھی یوجنا کو خود انحصار ہندوستان پیکیج کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے۔


ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اس اسکیم میں اب تک 622167 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے 346150 درخواست فارم منظور ہوئے ہیں۔ یہ تعداد ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے کو بغیر کسی ضمانت کے 10 ہزار روپے بطور قرض فراہم کرنے کا انتظام ہے۔ فائدہ اٹھانے والا سال بھر یا اس سے بھی پہلے کے عرصے میں قرض ادا کرسکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔