دنیا میں کورونا وائرس سے اب تک 11.48 لاکھ ہلاکتیں
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50129 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 7864811 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 62077 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی: جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور دنیا میں اب تک 11.54 افراد سے زائد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ متاثرین کی تعداد 4.25 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں اب تک 42946446 افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثراور1154857 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وادی 'حلی': سعودی عرب میں اناج کا خزانہ!
خبریں لکھے جانے تک دنیا بھر میں کورونا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 31673006 ہو چکی ہے۔ جان لیوا اور مہلک ترین کورونا سے بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک230068 مریض ہلاک، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 8827932 تک جا پہنچی ہے۔
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50129 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 7864811 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 62077 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اب تک ہندوستان میں 7078123 مریضوں نے کورونا وائرس سے شفایابی حاصل کی ہے۔ ایکٹیو کیسز میں 12526 کی کمی سے یہ تعداد 668154 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے متاثر 578 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 118534 ہوگئی۔
برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 53.80 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 1.56 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14.87 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے اور 25647 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ فرانس میں اب تک 10.84 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 34536 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارجنٹائنا میں کووڈ 19 سے 10.81 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 28613 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اسپین میں اب تک 1046132 افراد اس وبا کی گرفت میں آچکے ہیں اور 34752 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کولمبیا میں اب تک 1007711 افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 30000 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ پیرو میں کورونا وبا کے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اب تک 883116 افراد اس وائرس سے متاثر اور 34033 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں اب تک 8.86 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثراور 88743 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ابھی تک برطانیہ میں 857043 افراد جان لیوا وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 44835 افراد فوت ہوچکے۔ جنوبی افریقہ میں 714246 افراد متاثر اور 18944 افراد مہلک ترین وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایران میں 5.56 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر اور 31985 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
چلی میں 4.99 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 13844 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں لگ بھگ 504509 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 37210 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ عراق میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 4.49 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے اور 10568 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 4.27 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیواوائرس سے متاثر اور 9978 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں متاثرہ افراد کی تعداد 3.96 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 5761 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 3.82 لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور 13077 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ابھی تک فلپائن میں کورونا سے 3.65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6915 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں اس وبا سے 3.57 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9658 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
مملکت سعودی عرب میں کورونا کے 344 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 5264 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 3.40 لاکھ سے زیادہ کیسز ہیں اور 6336 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ پاکستان میں اب تک 3.27 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا میں متاثر ہوئے ہیں اور 7026 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسرائیل میں اب تک تقریبا 3.09 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 2329 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : نتیش پوری طرح تھک ہو چکے ہیں: تیجسوی یادو
کرونا وائرس سے ایکواڈور میں 12542، بیلجیئم میں 10،737، کینیڈا میں 9969، بولیویا میں 8608، نیدرلینڈ میں 7081،مصر میں 6187، سویڈن میں 5،933، رومانیہ میں 6،336، چین میں 4739، گوئٹے مالا میں 3594، پولینڈ میں 4،172، ہونڈوراس میں 2،604 ہیں اور پنامہ میں 2628 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔