بی جے پی اس الیکشن میں نو دو گیارہ ہو جائے گی: اکھلیش یادو

 بی جے پی دھوکے باز لوگوں کے سہارے الیکشن جیتے کا غلط خواب دیکھ رہی ہے اور جو دوسروں کے لئے گڑھا کھودتے ہیں وہ پہلے  خود گرتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی و سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کل کہا کہ کانگریس کے ساتھ آنے پر ہم ایک اور ایک گیارہ ہو گئے اور بی جے پی نو دو گیارہ ہو جائے گی۔

سلطان پور انتخابی حلقہ سے سماج وادی پارٹی  کے امیدوار رام بھوال کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ اس بار امیٹھی رائے بریلی ہی نہیں بلکہ اتر پردیش کی عوام ان کو 79 سیٹوں پر ہرانے جا رہے ہیں۔ یہ پارٹیوں کا اتحاد ہے اس لئے پارٹی کے اتحاد کی حمایت میں ووٹ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے رائے بریلی کے سابق ایم ایل اے منوج پانڈے کا نام لئے بغیر کہا کہ  بی جے پی دھوکے باز لوگوں کے سہارے الیکشن جیتے کا غلط خواب دیکھ رہی ہے۔ جو دوسروں کے لئے گڑھا کھودتے ہیں وہ پہلے  خود گرتے ہیں۔


انہوں نے کہا، سیاست میں رشتے بہت گہرے ہوئے ہیں۔ عوام یہ دیکھتی ہے کہ رشتے کے  ساتھ آپ نے دیا کیا کیا ہے۔ آپ نے اسکیموں  کے لئے کیا کیا ہے؟ سلطان پور کو بی جے پی حکومت نے بے روزگار بنا دیا ہے۔ کسانوں کی فصل سے لوٹ کر لی۔ جانوروں سے کھیت نہیں بچا پا رہے ہیں۔ بجلی مہنگی کر دی۔ ڈیزل پٹرول مہنگے کر دئیے۔ اس کا جواب بی جے پی کے پاس کیا ہے۔ ایس پی امیدوار رام بھوال جیتتے ہیں تو چینی مل صحیح کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ہماری سائیکل مہنگی کر دی۔ نوجوانوں کی نوکری چھیننے والے حکمراں جماعت نے مہنگی ک ردی۔ حکومت کے لوگ پیپر لیک کرا رہے ہیں۔ جس سے نوجوانوں کو نوکری نہ دینی پڑے۔ نوجوان کہہ رہے کہ بے روزگار ہونے سے شادی کا بحران شروع ہو رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔