مہاراشٹر انتخابات سے قبل کیا اجیت پوار کو اپنی غلطی کا احساس ستا رہا ہے؟

مہاراشٹر کے گڈچرولی میں 'جن سمان یاترا' کے دوران نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے این سی پی لیڈر دھرماراؤ بابا آترم کی بیٹی کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ غلطی مت کرو، اپنے والد کے ساتھ رہو۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے قبل نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی سربراہ اجیت پوار نے اپنے بیان سے سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے خاندان کے حوالے سے بیان دیا ہے کہ خاندان میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں، یہ ٹھیک نہیں ہے۔ معاشرہ یہ پسند نہیں کرے گا۔ مجھے بھی تجربہ ہوا ہے، میں نے اپنی غلطی مان لی ہے۔

دراصل نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار مہاراشٹر کے گڈچرولی میں جن سمان یاترا سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران ان کے وزیر اور این سی پی لیڈر دھرماراؤبابا آترم کی بیٹی کو سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ آترم کی بیٹی شرد پوار گروپ میں شامل ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔


آترم کی بیٹی کو نصیحت کرتے ہوئے اجیت پوار نے کہا، ’’غلطی مت کرو۔ اپنے والد کے ساتھ رہو۔ کوئی بھی اپنی بیٹی سے اتنی محبت نہیں کر سکتا جتنی ایک باپ کرتا ہے۔ معاشرہ خاندان کو توڑنا پسند نہیں کرتا، میں نے بھی اس کا تجربہ کیا ہے اور میں نے اپنی غلطی مان لی ہے۔

واضح رہے کہ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی جن سمان یاترا کے دوران مہاراشٹر کے وزیر اور اجیت پوار دھڑے کے سینئر رہنما  دھرم راؤ بابا آترم نے میٹنگ میں عجیب بیان دیا اور کہا کہ دھوکہ دہی کے لیے میری بیٹی اور داماد کو  ندی میں پھینک دو۔سیاسی گلیاروں میں چرچا ہے کہ ان کی بیٹی بھاگیہ شری شرد پوار کی پارٹی این سی پی (ایس پی) میں شامل ہونے جا رہی ہے۔


مہاراشٹر کے وزیر آترم نے کہا، "لوگ پارٹی چھوڑ دیتے ہیں، لیکن ان پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے خاندان کے کچھ لوگ میرا سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے دوسری پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ لوگ 40 سالوں سے ریاستی سیاست میں دل بدل کروا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اب شرد پوار گروپ کے لیڈر میرے گھر کو تقسیم کرکے میری بیٹی کو میرے خلاف کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ میرے داماد اور بیٹی پر بھروسہ نہ کریں۔ ان لوگوں نے مجھے دھوکہ دیا ہے۔ ہر ایک کو انہیں ندی میں پھینک دینا چاہیے۔‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔