اجیت ڈووال تیسری بار قومی سلامتی مشیر مقرر، پی کے مشرا بھی وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری برقرار
اجیت ڈووال کو پہلی بار 20 مئی 2014 کو ملک کا قومی سلامتی مشیر مقرر کیا گیا تھا، تب سے ڈوبھال ہی اس عہدہ کو سنبھال رہے ہیں، ان سے قبل شیو شنکر مینن ملک کے قومی سلامتی مشیر تھے۔
اجیت ڈووال ایک بار پھر ملک کے قومی سلامتی مشیر یعنی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر (این ایس اے) مقرر کیے گئے ہیں۔ یہ تیسری بار ہے جب انھیں یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ جمعرات کو اس سلسلے میں خبریں سامنے آئیں اور ساتھ ہی یہ خبر بھی موصول ہو رہی ہے کہ پی کے مشرا وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری برقرار رہیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اجیت ڈووال کو پہلی بار 20 مئی 2014 کو ملک کا قومی سلامتی مشیر مقرر کیا گیا تھا۔ تب سے ڈووال ہی اس عہدہ کو سنبھال رہے ہیں۔ ان سے پہلے شیوشنکر مینن ملک کے قومی سلامتی مشیر تھے۔ 1968 بیچ کے آئی پی ایس افسر اجیت ڈووال کو سفارتی سوچ اور کاؤنٹر ٹیررزم کا ماہر تصور کیا جاتا ہے۔
دوسری طرف وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری کی ذمہ داری آگے بھی پی کے مشرا ہی سنبھالتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے اجیت ڈووال اور پی کے مشرا دونوں کی از سر نو تقرری پر مہر لگا دی ہے۔ آئی اے ایس (ریٹائرڈ) پی کے مشرا کو 10 جون 2024 سے وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری کی شکل میں مقرر کیا گیا۔ پی کے مشرا 1972 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ وہ گزشتہ ایک دہائی سے وزیر اعظم مودی کے ساتھ پرنسپل سکریٹری کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔