کورونا کا نیا اسٹرین زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والا، ایمس کے ڈائریکٹر کا اظہار خیال

مہاراشٹر میں نئے اسٹرین کے سامنے آنے کے بعد ہندوستان کے طبی ماہرین کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تصویر آئی اےاین ایس
تصویر آئی اےاین ایس
user

قومی آواز بیورو

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (ایمس) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کووڈ کے نئے اسٹرین پر تشویش کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاراشٹر میں سامنے آئے نئے کووڈ اسٹرین کا معاملہ کووڈ۔ 19 کے بنیادی اسٹرین کے مقابلہ میں زیادہ خطرناک ہے اور تیزی سے پھیلنے والا ہے۔ اے بی پی نیوز پر شائع خبر کے مطابق ان کے حوالے سے ایک نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ ’’کورونا وائرس کے لئے ہرڈ امیونٹی کے تعلق سے ہندوستانی سوچ پر رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری آبادی کی حفاظت کے لئے 80 فیصد آبادی میں اینٹی باڈیز ہونا ضروری ہے۔‘‘

رندیپ گلیریا نے نئے اسٹرین کے تعلق سے مزید کہا کہ یہ نیا اسٹرین زیادہ خطرناک ہے اور تیزی کے ساتھ پھیلنے والا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر شخص کو کورونا کے ضابطوں پر عمل کرنا چاہیے اور ویکسین لینا چاہیے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ویکسین نئے اسٹرین کے خلاف پوری طرح امیونٹی نہیں دے سکتی۔


واضح رہے گزشتہ ہفتہ سے ملک میں کورونا وبا کے معاملوں میں پھر اضافہ ہوا ہے اور دو طبی ماہرین نے مہاراشٹر کے تین اضلاع میں کورونا کے نئے اسٹرین ملنے کی بات کہی تھی۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ان تینوں اضلاع میں نمونوں کی مزید جانچ کے بعد حقیقت کا پتہ لگے۔ اس کے بعد ہی اس نئے اسٹرین کے ممکنہ خطرات کے بارے میں صحیح پتہ لگ سکے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔