جموں و کشمیر اسمبلی انتخاب کے پیش نظر بی جے پی نے اپنی ترمیم شدہ فہرست جاری کی، محض 15 ناموں کا ہوا اعلان

بی جے پی نے پہلے 44 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی، لیکن ایک گھنٹے کے اندر ہی پارٹی نے ’یو-ٹرن‘ لے لیا اور اب 15 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی ہے۔

بی جے پی کا پرچم، تصویر آئی اے این ایس
بی جے پی کا پرچم، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

جموں و کشمیر اسمبلی انتخاب کے پیش نظر بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی ترمیم شدہ فہرست جاری کر دی ہے۔ تازہ فہرست میں 15 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ بی جے پی کی پرانی فہرست میں 44 امیدواروں کا اعلان ہو چکا تھا، لیکن لسٹ جاری ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اسے واپس لے لیا گیا۔ اس میں تبدیلی کر کے بی جے پی نے اس مرتبہ پہلی فہرست میں صرف 15 ناموں کا اعلان کیا ہے۔

بی جے پی نے اپنی تازہ فہرست میں جن ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں انجینئر سید شوکت غیور اندرابی (پامپور)، ارشید بھٹ (راجپورہ)، جاوید احمد قادری (شوپیاں)، محمد رفیق وانی (اننت ناگ مغرب)، ایڈووکیٹ سید وجاہت (اننت ناگ)، صوفی یوسف (سری گفواڑہ بجبیہرا)، ویر سراف (شانگوس-اننت ناگ مشرق)، طارق کین (اندرول)، شگون پریہار (کشتواڑ)، سنیل شرما (پاڈیر ناگ سینی)، دلیپ سنگھ پریہار (بھدرواہ)، گجئے سنگھ رانا (ڈوڈہ)، شکتی راج پریہار (ڈوڈہ مغرب)، راکیش ٹھاکر (رام بن)، سلیم بھٹ (بانیہال) شامل ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ 90 اسمبلی سیٹوں والے جموں و کشمیر میں تین مراحل میں اسمبلی انتخاب ہونے ہیں۔ پہلے مرحلہ کے لیے ووٹنگ 18 ستمبر کو 24 سیٹوں پر ہوگی۔ پہلے مرحلہ میں نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے کے لیے آخری تاریخ 27 اگست ہے۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 25 ستمبر کو ہے جب 26 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ آخری یعنی تیسرے مرحلے میں یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی جب سب سے زیادہ 40 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹ شماری 4 اکتوبر کو ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔