راج ٹھاکرے کی میٹنگ میں چوروں نے مچایا شور، کسی کا آئی فون اُڑایا تو کسی کی کاٹ لی جیب
میٹنگ کے دوران ایم این ایس کے شہری صدر راکیش شرما کی جیب سے 11 ہزار، ضلع صدر راجیش کالے کی جیب سے 7 ہزار کےعلاوہ راج ٹھاکرے کے ساتھ آئے سیکورٹی گارڈ کا آئی فون چوری ہوگیا۔
مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کی میٹنگ کے دوران چوروں کے ذریعہ ہاتھ صاف کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس میٹنگ میں چوروں نے خوب ہاتھ کی صفائی دکھائی اور کسی کی جیب کاٹی تو کسی کا آئی فون تک غائب کر دیا۔ یہ معاملہ مہاراشٹر کے اکولا ضلع کا ہے۔ دراصل گزشتہ مہینہ 31 جولائی کو منسے کارکنوں نے این سی پی کے ایم ایل سی مٹکری کی گاڑی پر توڑ پھوڑ کی تھی۔ اس دوران ایم این ایس کے ودیارتھی اگھاڑی کے ضلع نائب صدر جئے مالوکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی تھی۔ اسی سلسلے میں راج ٹھاکرے جئے کے کنبہ سے ملاقات کرنے اکولا پہنچے تھے۔
جئے مالوکار کے کنبہ سے ملاقات کرنے کے بعد راج ٹھاکرے نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ایم این ایس کے شبھ منگل دفتر میں ایک میٹنگ رکھی تھی۔ اسی میٹنگ میں چوروں نے خوب ہڑدنگ مچائی اور کئی لوگوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کی جیبیں کاٹ لیں۔ یہاں تک کے چوروں نے راج ٹھاکرے کے سیکوریٹی گارڈ کو بھی نہیں بخشا اور ان کا آئی فون بھی اڑا لے گؑئے۔ چوری کے ان معاملوں کے سلسلے میں آج منسے کے ضلع صدر اور افسران شکایت درج کرانے والے ہیں۔
میٹنگ کے دوران چوری کے واقعہ میں میں ایم این ایس کے سٹی صدر راکیش شرما کی جیب سے 11 ہزار روپے کی چوری ہوئی جبکہ ضلع صدر راجیش کالے کی جیب سے بھی چوروں نے 7 ہزار روپے کاٹ لیے۔ راج ٹھاکرے کے ساتھ آئے تحفظ اہلکار کا ایک موبائل بھی چوری ہو گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔