اگنی ویر اجے سنگھ کے اہل خانہ کو 98 لاکھ روپے سے زیادہ کی ایکس گریشیا رقم ملی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں اگنی ویر کو ایکس گریشیا رقم دینے کا معاملہ اٹھانے کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ مختلف حادثات میں مرنے والے اگنی ویر کو مناسب رقم دی جاتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

وزارت دفاع نے اگنی ویر اجے سنگھ کی موت کے بعد ان کے کنبہ کو کوئی امداد نہ ملنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ان کے کنبہ کو 98 لاکھ روپے سے زیادہ کی ایکس گریشیا رقم مل چکی ہے اور باقی رقم بھی تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد دی جائے گی۔

وزارت دفاع کے ذرائع نے بدھ کی رات دیر گئے کہا کہ اگنی ویر اجے سنگھ کی افسوسناک موت کے بعد ان کے اہل خانہ کو امداد کی رقم کے حوالے سے صورتحال کو واضح کرنے کی ضرورت ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ اگنی ویر اجے سنگھ اس سال جنوری میں جموں و کشمیر کے نوشیرہ سیکٹر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں مارے گئے تھے۔ اب تک ان کے کنبہ کو 98 لاکھ 39000 روپے بطور ایکس گریشیا دیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضروری تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد اس کنبہ کو 67 لاکھ روپے کی اضافی رقم ادا کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں اگنی ویر کو ایکس گریشیا رقم دینے کا معاملہ اٹھانے کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ مختلف حادثات میں مرنے والے اگنی ویر کو مناسب رقم دی جاتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔