نیٹ پر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد این ٹی اے نے آن لائن اپ لوڈ کئے مرکز اور شہر وار نتائج

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد این ٹی اے نے نیٹ یو جی 2024 میڈیکل طلباء کے مرکز اور شہر وار نتائج آن لائن اپلوڈ کر دئے ہیں۔ نتائج ہفتہ کی دوپہر 12 بجے تک اپلوڈ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی

<div class="paragraphs"><p>نیٹ امتحان میں دھاندلی کے خلاف احتجاج / قومی آواز / وپن</p></div>

نیٹ امتحان میں دھاندلی کے خلاف احتجاج / قومی آواز / وپن

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: نیٹ پر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد این ٹی اے نے نیٹ یو جی طلباء کے مرکز اور شہر وار نتائج کو آن لائن اپ لوڈ کر دیا ہے۔ نتائج اپلوڈ کرنے کے لئے ہفتہ کی دوپہر 12 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا۔ تاہم، سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے واضح کیا تھا کہ ان نتائج میں طلباء کی رازداری کا خیال رکھا جانا چاہئے۔ سپریم کورٹ میں نیٹ تنازعہ کے معاملے پر اگلی سماعت 22 جولائی کو ہونے والی ہے۔

خیال رہے کہ 5 مئی کو منعقد ہونے والے نیٹ-یو جی امتحان کے شہر اور مرکز وار نتائج این ٹی اے نیٹ یو جی کی سرکاری ویب سائٹ ’https://exams.nta.ac.in/NEET‘ پر اپلوڈ کئے گئے ہیں۔ اسے چیک کرنے کے لیے، آپ کو ویب سائٹ کے ہوم پیج پر 'NEET (UG) RESULT 2024 CITY/CENTRE WISE' (نیٹ یو جی کے شہر/مرکز وار نتائج) پر کلک کرنا ہوگا۔


نیٹ یو جی امتحان تنازعہ کیس میں طلباء کے وکیل اور عرضی گزار دھیرج سنگھ نے کہا تھا کہ امتحان سے پہلے ہی پیپر لیک ہو گیا تھا، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ ایسے میں پیپر لیک کس حد تک ہوا؟ کیا پیپر لیک صرف کچھ مراکز پر ہوا؟ یا پیپر لیک بڑے پیمانے پر ہوا؟ لہذا، یہ ضروری ہے کہ این ٹی اے مکمل نتائج جاری کرے، تاکہ مکمل ڈیٹا کا تجزیہ کیا جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔