’گو کورونا‘ کے ورد سے کورونا نہیں بھاگا تو مودی کے وزیر اٹھاولے نے دیا نیا نعرہ

اٹھاولے نے کورونا وبا سے بچنے کے لیے کچھ مہینے پہلے ’گو کورونا‘ کا نعرہ لگایا تھا جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا اور ان کا مذاق بھی بنا تھا، اور اب انھوں نے نیا نعرہ ’نو کورونا، نو کورونا‘ دیا ہے

رام داس اٹھاولے، تصویر آئی اے این ایس
رام داس اٹھاولے، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: ’گو کورونا، گو کورونا‘ کانعرہ لگا کر وبائی مرض کورونا کے شباب کے ایام میں تشہیر پانے والے دلت لیڈر و مودی حکومت میں وزیر رام داس اٹھاولے نے اب اس مرض کے خاتمے کے لئے نیا نعرہ لگایا ہے "نو کورونا۔۔ نو کورونا" اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے لکھا ہی کہ کورونا کے خاتمے کے لئے پہلے انہوں نے گو کورونا" کا نعرہ لگایا تھا لیکن اب چونکہ کورونا کے انسداد کی مہم کا آغاز عمل میں آیا ہے جس کے تحت عوام کو اس کے ٹیکے دئیے جائیں گے لہذا عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے وہ نیا نعرہ "نو کورونا۔۔ نو کورونا" لیکر آئے ہیں، تاکہ اس مرض سے سبھی محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ مرکزی وزیر نے کورونا کے ابتدا ایام میں گو کورونا کا چینی سفارت کار کے ہمراہ مل کر نعرہ لگایا تھا جو اخبارات اور ٹی وی کی زینت بنا تھا۔ اٹھاولے نے دعوی کیا تھا کہ اس کا ورد کرنے سے یہ مرض ختم ہو جائے گا، حالانکہ کورونا وبا کا پھیلاؤ لگاتار بڑھتا ہی چلا گیا۔ اب بھی ہندوستان میں کورونا انفیکشن پر پوری طرح سے قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔