نوئیڈا گرینڈ اومیکس سوسائٹی معاملہ، شری کانت تیاگی کی بیوی نے اکھاڑے گئے درختوں کو دوبارہ لگوایا
نوئیڈا کی گرینڈ اومیکس سوسائٹی میں جمعہ کے روز اتھارٹی کے بلڈوزر کے ذریعے انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔ افسران نے یہاں تقریباً 6.30 گھنٹے تک کام کیا۔
نوئیڈا: گرینڈ اومیکس سوسائٹی میں درخت اور پودے لگانے اور اکھاڑنے کا معاملہ مزید طول پکڑ رہا ہے۔ ایک طرف جمعہ کے روز نوئیڈا اتھارٹی کی ٹیم نے چار بلڈوزر کے ساتھ 16 غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا اور شری کانت تیاگی کے گھر کے باہر 10 کھجور کے درختوں کو اکھاڑ دیا۔ تاہم دیر رات گئے شری کانت کی بیوی انو تیاگی نے اپنے گھر کے باہر درختوں کو پھر سے لگوا دیا۔
خیال رہے کہ نوئیڈا کی گرینڈ اومیکس سوسائٹی میں جمعہ کے روز اتھارٹی کے بلڈوزر کے ذریعے انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔ افسران نے یہاں تقریباً 6.30 گھنٹے تک کام کیا۔ چار بلڈوزر اور چار ڈمپر دیکھ کر سوسائٹی کے لوگوں نے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے، لیکن اس کے بعد بھی یہ کارروائی نہیں رکی۔ کچھ خواتین افسران کے سامنے رو پڑیں۔ شری کانت تیاگی کے گھر کے باہر بھی کھجور کے 17 درختوں میں سے 12 کو اکھاڑ دیا گیا۔ اس کے علاوہ 16 فلیٹ مالکان کی غیر قانونی تعمیرات کو بھی بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا گیا۔
افسران کے واپس جانے کے بعد انو تیاگی نے اکھاڑے گئے درختوں کو رات میں دوبارہ لگوا دیا۔ 132 فلیٹ مالکان کو غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا لیکن اس کے بعد بھی لوگوں نے غیر قانونی تعمیرات نہیں ہٹائی۔ شری کانت کی بیوی نے اس کارروائی کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے بلڈر کی طرف سے فراہم کی گئی این او سی بھی دکھائی، لیکن اہلکار نہیں مانے۔ دریں اثنا، الیگزینڈر ٹاور کی باؤنڈری وال کو بھی گرا دیا گیا، یہاں بھی غیر قانونی طور پر لگائے گئے درختوں کو اکھاڑ دیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔